شہری بیگم کی موت پر اسے ہاتھو ں سے قبرستان میں دفنا کر آیا لیکن پھر دو سال بعد وہ اچانک صحیح سلامت ایسی جگہ مل گئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا عقل کو دنگ کردینے والا واقعہ
میں گزشتہ دنوں ایسا واقعہ رونما ہوا کہ سن کر انسانی عقل دنگ رہ جائے۔ ازیلال کے رہائشی ابراغ محمد کی بیوی 2سال قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھی جسے اس نے اپنے ہاتھوں سے قبرستان میں دفن کیا۔ دو سال گزرنے کے بعد گزشتہ دنوں اس نے ٹی وی آن کیا تو اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، اس کی بیوی ٹی وی کے شو میں بیٹھی تھی۔ ابراغ کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ اس کے ذہن میں دو سال پہلے کی یادیں تازہ ہوئیں
جس طرح وہ اپنی خون میں تر بتر زخمی بیوی کو لے کر کاسابلانکا ابن رشد ہسپتال کی ایمرجنسی میں گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کا فوری آپریشن کرنے کے لیے مطلوبہ رقم لانے کو کہا۔ ابراغ گاڑی اپنے شہر ازیلال کی طرف بھاگا تاکہ گھر سے رقم لا سکے، جو کاسابلانکا سے 4گھنٹے کے فاصلے پر واقع تھا۔ گھر سے واپسی پر اسے فون پر اطلاع ملی کہ اس کی بیوی چل بسی ہے۔
ابراغ ہسپتال پہنچا اور اپنی بیوی کی کفن میں لپٹی میت لے کر گھر روانہ ہوگیا اور بعد ازاں اس کی تدفین کر دی۔ مگر آج دو سال بعد اس کی وہی بیوی ٹی وی شو میں اس کے سامنے بیٹھی تھی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دراصل ابراغ کے ایک دوست نے اس کی بیوی کو ٹی وی پر دیکھا اور پھر اسے فون کرکے ٹی وی دیکھنے کو کہا تھا۔
اس شو کا مقصد بچھڑے ہوئے رشتہ داروں کو ملانا ہے۔ شو میں اس خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی تلاش میں ہے جس کا نام محمد ہے اور وہ اس سے ڈیڑھ سال قبل بچھڑ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میاں بیوی تاحال ایک دوسرے سے مل سکے ہیں یا نہیں اور یہ کرشمہ کس طرح رونما ہوا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”ابراغ محمد کی اہلیہ دراصل اس حادثے میں اپنی یادداشت کھو بیٹھی تھی۔“ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ”کاسابلانکا کے ہسپتال سے اسے کسی اور خاتون کی میت دے دی گئی تھی۔
loading...