وہ 10 کام جو مرد عورتوں کی موجودگی میں انہیں متاثر کرنے کے لئے کرتے ہیں لیکن دراصل یہ خواتین کو حد سے زیادہ ناپسند ہوتے ہیں، آپ بھی جان لیجئے
وہ 10 کام جو مرد عورتوں کی موجودگی میں انہیں متاثر کرنے کے لئے کرتے ہیں لیکن دراصل یہ خواتین کو حد سے زیادہ ناپسند ہوتے ہیں، آپ بھی جان لیجئے
مرد بہت سے کام یہ سوچ کرکرتے ہیں کہ شاید خواتین انہیں بہت پسند کرتی ہوں گی، لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ خواتین ان کاموں کو نا صرف پسند نہیں کرتیں بلکہ انہیں بیہودگی بھی شمار کرتی ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مردوں کے کچھ ایسے ہی کاموں کا انکشاف کیا ہے۔
ان میں سے سرفہرست کام دولت کی نمائش ہے۔ خواتین کا کہناہے کہ دولت کی نمائش کرنے والے مردوں کو وہ واقعی بہت ناپسند کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس دولت ہے تو یہ اچھی بات ہے لیکن یہ ضروری ہیں کہ آپ ہر دو منٹ بعد خواتین کو یاددلاتے رہیں کہ آپ بہت امیر ہیں۔
خواتین کو متاثر کرنے کے لئے خوشبو کا بے دریغ استعمال کرنے والے مردوں کے لئے بھی بری خبر ہے۔ خواتین آپ کی اس حرکت کو ہرگز پسند نہیں کرتی ہیں۔ اگر آپ ان کی توجہ چاہتے ہیں تو خوشبو کا انتخاب نہایت احتیاط سے کیجئے اور اس کا استعمال مناسب حد تک ہی رکھئے۔
خواتین کو متاثر کرنے کے لئے جھوٹ ہرگز نہ بولیں کیونکہ بالآخر آپ کا جھوٹ پکڑا ہی جائے گا اور یقینا آپ کیلئے شرمندگی کا باعث بنے گا۔
اگر آپ کسی خاتون کے ساتھ کہیں جاتے ہیں، جیسا کہ کسی شاپنگ سنٹر یا ہوٹل وغیرہ میں، تو سٹاف کے ساتھ تمیز اور اخلاق سے پیش آئیں۔ اگر آپ خود کو کوئی چیز ثابت کرنے کیلئے بدتمیزی کریں گے تو خواتین آپ کو ایک بہروپئے سے زیادہ کچھ نہیں سمجھیں گی۔
بہت سے مردوں کی کوشش ہوتی ہے کہ خواتین کے سامنے ان کی آواز بہت بھاری محسوس ہو اور اکثر وہ اس کیلئے تھوڑی سی ڈرامہ بازی کی کوشش کرتے ہیں لیکن بری خبر یہ ہے کہ خواتین اس کوشش کو فوری طور پر بھانپ لیتی ہیں۔ تو آپ کی آواز جیسی ہے ویسی ہی نکالیں، اسے خوامخواہ بھاری بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
اسی طرح خود کو بھولا بھالا ظاہر کرنے کے لئے بچوں جیسی باتیں کرنا بھی خواتین کو سخت ناپسند ہے۔ اس حرکت سے باز ہی رہیں تو آپ کے حق میں اچھا ہے۔
اگر آپ خود کو ٹارزن ثابت کرنے کے لئے ہر بات پر لوگوں سے جھگڑنا شروع کردیتے ہیں تو یہ بھی اچھی بات نہیں ہے۔ ایسے مرد کو خواتین بہادر کی بجائے بے وقوف سمجھتی ہیں۔
خواتین آپ سے شائستگی کی توقع رکھتی ہیں۔ اگر آپ حد سے بڑھ رہے ہیں، مثلاً انہیں قابل اعتراض میسج یا تصاویر بھیج رہے ہیں، تو سمجھ لیں کہ ان کے دل میں آپ کی عزت صفر ہے۔
خواتین آپ سے حقیقت پسندانہ اور سیدھی سادی گفتگو کی توقع رکھتی ہیں۔ آسمان سے تارے توڑ کر لانے، اور انہیں شہزادی بنا کر رکھنے جیسے بے معنی اور احمقانہ جملوں سے گریز کریں۔
loading...