7 سالہ بچے کی موت، دفنانے کیلئے تابوت بناتے ترکھان نے اس کے جسم پر ایسی چیز دیکھ لی کہ محلے والوں کو بتایا تو ہنگامہ برپا ہو گیا ، سب اکٹھے ہو کر بچے کے باپ پر ٹوٹ پڑے کیونکہ۔۔۔


کمسن اولاد کیلئے اس دنیا میں باپ ہی سب سے بڑا تحفظ اور سہارا ہوتا ہے لیکن اس باپ کی بدبختی کا اندازہ کیجئے کہ جو اپنی ہی معصوم اولاد کے لئے سفاک درندے کاروپ دھار لے ۔ افریقی ملک نائجیریا میں ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاںایک درندہ صفت باپ نے اپنے ننھے بچے کو مار مار کر موت کی نیند سلا دیا۔ اس بھیانک جرم کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچے کی تدفین کیلئے تابوت بنانے کیلئے بڑھئی کو بلایا گیا ۔


ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق بڑھئی کا کہنا تھا کہ جب اس نے تابوت بنانے کیلئے بچے کے جسم کی پیمائش کرنا چاہی تو اس کا جسم زخموں سے چور نظر آیا اور اس کی ہڈیاں بری طرح ٹوٹی ہوئی تھیں۔ بڑھئی نے یہ ماجرا ہمسایوں کے سامنے بیان کیا جنہیں پہلے ہی شک تھا کہ بچے کو اس کے باپ نے مارا ہے۔ یہ خبر عام ہوتے ہی بچے کے سفاک والد کے خلاف پورے علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں نے اس کے بیٹے کی تدفین سے پہلے ہی اسے دبوچ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔ قریب تھا کہ بپھرے ہوئے لوگ اسے مار ہی ڈالتے کہ پولیس نے مداخلت کی اور اسے چھڑوا کر لے گئی ۔
رپور ٹ کے مطابق اپنے سات سالہ بچے کو قتل کرنے والے شخص کا نام رچرڈ ہے۔ رچرڈ اور اس کی دوسری بیوی بلیسنگ ایک عرصے سے بچے کو بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اس بار بھی کچھ رقم غائب ہو جانے پر رچرڈ نے اپنے ننھے بیٹے سے پوچھ گچھ کی تھی۔ بیچارے بچے نے اعتراف کیا کہ اسے جب بھی بھوک لگتی تھی تو وہ کچھ رقم چرا کر اس سے کھانے کی کوئی چیز خرید لیتا تھا۔ اس بات پر رچرڈ آگ بگولا ہو گیا اور کمسن بچے پر اتنا تشدد کیا کہ وہ بیہوش ہو گیا۔ اس بدبخت نے بے ہوش بچے کو ہسپتال لے جانے کی بجائے بستر پر لٹا دیا، جہاں اگلے دن وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔
loading...