8شا دیا ں کر نے والے مر د کیساتھ 9 ویں دلہن نے ایسا شر منا ک کام کر دیا کہ اب شادی کے نام سے بھی ڈرتا ہے


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انہتر سالہ رون شیپرڈ نامی برطانوی شخص نے 8شادیاں کیں اور برطانیہ میں سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا ’اعزاز‘ اس وقت اسی کے پاس ہے۔ اب وہ 9ویں شادی کرنے جا رہا تھا لیکن شادی سے چند دن قبل اس کی دلہن نے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ اب وہ ہمیشہ کے لیے شادی سے توبہ کر لے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رون شیپرڈ نے اپنی آٹھویں بیوی وینگ کو طلاق دینے کے چند ہفتوں بعد ہی فلپائن کی28سالہ کرسٹل لالیک سے تعلقات استوار کر لیے۔

ان کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی اور رون اس سے ملنے فلپائن گیا اوراس کے ویزے کا انتظام کرکے اسے اپنے ساتھ برطانیہ لے آیا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی قصبے یوویل کے رون شیپرڈ نے چند روز قبل کرسٹل کو شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی لیکن شادی کے چند دن قبل کرسٹل کسی اور شخص کے لیے رون کو چھوڑ کر چلی گئی۔رون کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ روز جب میں کرسٹل کے کمرے میں گیا تو وہ موجود نہیں تھی،الماریاں کھلی تھیں اور اس کا تمام سامان بھی غائب تھا۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ اس کے کسی اور شخص کے ساتھ بھی تعلقات تھے اور وہ اس کے لیے مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔ ہم نے کوئی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا تھا کیونکہ کرسٹل نے مجھے کہا تھا کہ وہ راسخ العقیدہ مسیحی ہے اور شادی سے پہلے جسمانی تعلق کو معیوب سمجھتی ہے۔وہ غیرقانونی طور پر برطانیہ میں رہ رہی تھی اور میں نے اس کے لیے بہت کچھ کیا لیکن اس نے مجھے ایسا دکھ دیا ہے جسے میں زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا۔ مجھے اس سے سچی محبت ہو گئی تھی اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ یہ محبت آخری ہو گی۔“
loading...