آپ کا کھانا آپ کی صحت ہے لیکن کھانے سے پہلے کیا کھایا جائے اس کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔ آج ہم کچھ اسی
چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا استعمال خالی پیٹ نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے.
خالی پیٹ دوائیاں کھانا
ایسپرین ، پیراسٹامول اور اس طرح کی دوسری ادویات کا استعمال کبھی بھی خالی پیٹ نہیں کرنی چاہیے ۔ اس سے نا صرف ادویات کا اثر کم ہوتا ہے بلکہ اس کے صحت پر مضر اثرات واقع ہوتے ہیں ۔
اگر ان کا استعمال خالی پیٹ کرنا بھی ہو تو پانی کی جگہ اس کا استعمال دودھ کے ساتھ کیا جائے اس کے ذریعے سے مضر اثرات دور کئے جا سکتے ہیں ۔
کافی کا استعمال
کافی کا خالی پیٹ استعمال معدہ کی بخارات اور سینہ کی جلن کا سبب بنتا ہے ۔ اس کے ساتھ اگر کافی کے بعد ناشتا ترک کیا جائے تو سستی اور تھکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
اگر کافی کا استعمال ختم نہیں کیا جا سکتا تو کوشش کرے کہ آپ کافی کو دودھ یا کریم کے ساتھ پئے ۔ دودھ اس کے مضر اثرات کو کم کر دیتا ہے ۔
چیو گم
خالی پیٹ گم چبانا معدہ کے لئے تباہ کن ہوتا ہے کیونکہ اس سے ہاضمہ بہتر بنانے والے مادے کا اخراج ہوتا ہے اگر معدہ خالی ہو تو اس سے معدہ پر برا اثر پڑتا ہے اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو شخص اس بد عادت کا عادی ہو وہ پھلوں اور خالص غذاؤں کی جگہ فاسٹ فوڈ کو ترجیح دیتا ہے ۔
چیونگم میں قدرتی مٹھاس کا مادہ ہوتا ہے جو دوسری مٹھاس کے مقابلہ میں زیادہ بہتر ہے ۔ احتیاطا کم سے کم 10 منٹ کے لئے اس کا استعمال ترک کریں ۔
بھوک کے ساتھ بستر پر جانا
بھوک اور گلوکوز کی کمی ایک اچھی نیند میں حائل ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ سے بار بار جاگنا اور جلدی آنکھ کا کھلتی ہے ، اور حیرت کی بات ہے کہ اس سے بھوک مزید بڑھ جاتی ہے ۔
کیا کبھی آپ نے محسوس کیا کہ جس رات کو کھانا کھائے بغیر سویا جائے تو اگلے دن اس سے زیادہ تیز بھوک لگی ہوتی ہے۔ اس لئے سونے سے پہلے ڈیری پروڈکٹ کا استعمال بہتر ہے کیونکہ اس سے نیند میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔
سخت مشقت کرنا
لوگوں کا عموما یہ خیال ہے کہ خالی پیٹ اگر ورزش کی جائے تو اس سے جسم کا فالتوں مادہ اور توانائی جلدی ختم ہوتی ہے۔ حقیقت میں اس کا کوئی بھی اثر نہیں ہوتا بلکہ اس کی وجہ سے جسم کی طاقت میں کمی ہو جاتی ہے۔
سخت جسمانی مشقت کی جگہ بھاگ دوڑ ایک زیادہ موثر ورزش ہے۔ اگر جسمانی مشقت کرنی ہی ہے تو اس سے پہلے کچھ کھا لینا چاہئیے کیونکہ
اس سے ہاضمہ میں مدد گار تیزابیت کا اخراج تیز ہو جاتا ہے جو کہ نقصان دہ ہے ۔
بھوک کے وقت خریداری
ہم سب جانتے ہیں کہ جب ہمیں بھوک لگتی ہے تو ہم کچھ بھی خریدنے لگ جاتے ہیں جس سے وقتی طور پر بھوک ختم ہوجاتی ہے ۔ دراصل جب بھوک لگتی ہے تو جسم کو کچھ کھانے کی طلب ہوتی ہے لیکن ہم اس کھانے کی طلب کو صر طلب سمجھ بیٹھتے ہیں اور ہر الم غلم چیز کو ٹھونسنے لگ جاتے ہیں ۔
تو بجائے اس کے کہ ہر کھانے کی چیز کی طرف ہاتھ بڑھایا جائے یہ زیادہ بہتر ہے کہ ایسی چیز کھائے جس سے بھوک بھی ختم ہو اور صحت پر کوئی اثر بھی نہ ہو ۔
جوس کا استعمال
اسی جوس کا استعمال جس میں تیزایبت ہو چاہئے وہ قدرتی ہو یا آرٹیفشل دونوں کا استعمال خالی پیٹ معدہ کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے پیٹ میں تبخیر یا تیزابیت کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔
اور ان لوگوں کے لئے زیادہ خطرناک ہے جن کو پہلے سے اس مسئلہ کا سامنا ہو ۔ اس لئے تازہ خالص جوس کا استعمال پانی کے ساتھ کریں ۔
بحث
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بھوک سے بحث کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے کیونکہ اس کے لئے جسم میں توانائی کا ہونا ضروری ہے ۔ اور خالی پیٹ سے کبھی توانائی نہیں ملتی ۔
اس لئے اگر کبھی خالی پیٹ ڈسکشن کرنی بھی ہو تو کم از کم 2 گلاس پانی پیا جائے یا کچھ گرم دودھ پیا جائے ۔
loading...