دیوسائی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان دیوسائی نیشنل پارک پہنچ گئیں جہاں وہ مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور چھٹیاں منا رہی ہیں۔
دیوسائی سے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ یہاں 400 اقسام کے پھول ہیں، کسی نے دیو سائی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پاکستانی وعدے اکثر پورے نہیں ہوتے اسی لئے میں اپنی ذات کو خود وہ تفریح فراہم کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا، کہتی ہیں لڑکیو! اپنے خواب خود پورے کرو۔
ریحام خان نے اپنی ایک اور ویڈیو میں لطیف پیرائے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی ناکام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے چائے بنانی نہیں آتی
loading...