ملک بھر واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹوئٹر بحال ہونا شروع ہو گئے


سلام آباد ملک بھر میں واٹس ایپ ، فیسبک اور ٹوئٹر کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایسی صورتحال میں سیکیورٹی حالات کے پیش نظر حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی تھی ۔پابندی عائد ہونے کے باعث فیسبک اور ٹوئٹر کی سروسز مکمل طور پر جبکہ واٹس ایپ کی سروسز جزوی طور پر متاثر ہوئیں تھیں جبکہ تازہ ترین صورتحال ے مطابق ملک بھر میں واٹس ایپ ، فیسبک اور ٹوئٹر کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں ۔
loading...