کیا آپ جانتے ہیں کہ خواتین کی شر ٹ پر جیب کیو ں نہیں لگائی جاتی


لاہور ( آن لائن) دنیا بھر کے مرد جب پینٹ کے ساتھ شرٹ پہنتے ہیں تو اس کے بائیں جانب ایک جیب نظرآتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خواتین کے پہننے والی شرٹ پر یہ جیب کیوں نہیں ہوتی؟ اس سوال کا ایک دلچسپ جواب سامنے آ گیا ہے کہ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ اس کے سامنے یوں تو بہت سی وجوہات بتائی جاتی ہیں مگر سب سے دلچسپ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب بھی باہر نکلتی ہیں تو اپنے ساتھ اتنا سارا سامان لے لیتی ہیں ۔

جو صرف اور صرف ہینڈ بیگ میں ہی آ سکتا ہے اور ایسے میں شرٹ پر جیب لگانا بالکل فضول ہے کہ اس سے صرف کپڑا ضائع ہی ہو گا۔ اس کے برعکس مرد اپنے ساتھ عموماً ایک پرس، موبائل، رومال، چابیاں اور ایک پنسل رکھتے ہیں جو ان کی پینٹ اور شرٹ کی جیب میں باآسانی سما جاتی ہیں البتہ پنسل ایک ایسی چیز ہے جو پینٹ کی جیب میں رکھنے سے پریشانی ہو سکتی ہے اس لئے رومال اور پنسل رکھنے کیلئے شرٹ پر جیب لگائی جاتی ہے۔ ایک اور دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ نوجوان خواتین کی اکثریت شرٹ پر لگی جیب میں کوئی سامان رکھنے پر الجھن محسوس کرتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے پر ہر کوئی جیب کی جانب متوجہ ہو گا اور خواتین کیلئے ایسے لمحات انتہائی پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فیشن کی دنیا میں بھی خواتین کی شرٹ پر جیب نہیں لگائی جاتی اور جب بھی ایسا کیا گیا تو وہ صرف فیشن شو میں ہونے والی واک کیلئے ہی کیا گیا نہ کہ ان شرٹس کیلئے جو فروخت کیلئے پیش کی گئی ہوں۔ اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی نے بتایا کہ خواتین اپنی جینز کی جیبوں میں چیزیں رکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں اور انہیں مردوں کی طرح شرٹس پر جیب کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے جبکہ خواتین کی شرٹ پر جیب بالکل بھی اچھی نہیں لگتی اور یہ الجھن کا باعث بنتی ہے۔
loading...