پلاسٹک کی بوتلوں پر یہ چیز درج ہو تو پانی یا کوئی مشروب پینے کیلئے استعمال نہیں کرنی چاہیے؟


دنیا میں ہر پانچ منٹوں میں دو ملین سے زائد بوتلیں فروخت ہوتی ہیں اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ دنیا بھر میں اس کا استعمال کتنا زیادہ ہے۔ان بوتلوں پر کچھ نمبرز درج ہوتے ہیں،آئیے آپ کو ان نمبروں کا مطلب بتاتے ہیں۔

نمبر 1
اگر بوتل پر یہ نمبر لکھا ہوتواس کا مطلب ہے کہ اس بوتل کوبنانے میں PETمیٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور اس بوتل کو صرف ایک بار استعمال کیا جانے چاہیے۔اسے دوبارہ استعمال کرنے سے اس میں سے کیمیکل کا اخراج ہوگا جوکہ صحت کے لئے مضر ہوگا۔
نمبر2
اگر توکون شکل کے اندر آپ کو 2لکھاہوا ملے تو یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ یہ بوتل HDPEسے بنائی گئی ہے جو کہ اچھا میٹیریل ہے اور استعمال کے دوران اس میں سے زیادہ کیمیکل نہیں نکلتا۔
نمبر3
اس نمبر والی توبیل پی وی سی کے میٹریل سے بنائی جاتی ہے اور دنیا بھر میں بنائی جانے والی بوتلوں میں یہ سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔
نمبر4
یہ بوتلیںLDPEپلاسٹک سے بنائی جاتی ہیں اور یہ بھی صحت کے لئے زیادہ نقصان دہ نہیں ہوتیں۔
نمبر5
سفید رنگ کی یہ بوتلیں PPمیٹریل سے بنائی جاتی ہیں ۔ا س طرح کا میٹریل کھانے پینے کے برتنوں اور دہی وغیرہ کو پیک کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔
نمبر6
یہ میٹریل کافی اور دیگر اشیاءکو پیک کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔
نمبر7
ایس بوتلیں جن پر نمبر نہ لگاہوانہیں ہرگز نہ خریدیں کیونکہ یہ مضر صحت میٹریل سے بنایا جاتا ہے۔
اگر آپ ایسی بوتلیں خرید رہے ہیں جن پر 2،4یا5لکھا ہوتوآپ کو بالکل پریشان نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر 1،3،6یا 7لکھا ہوتو آپ ایسی بوتلوں میں پانی پی کر خطرناک کیمیکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
loading...