اگر آپ انڈے کھاتے ہیں تو جناب اس کے چھلکے ہرگز مت پھینکیں کیونکہ آپ ان سے اپنے لاکھوں روپے بچا سکتے ہیں ۔۔ اس کے فوائد جان لیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈے تو اکثر افراد کو پسند ہوتے ہیں مگر سب ہی کھانے کے بعد اس کے چھلکے پھینک دیتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انڈوں کے چھلکے صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں؟جی ہاں واقعی، انڈوں کے چھلکے جسم کو انتہائی ضروری جز فراہم کرتے ہیں جو صحت کے لیے ضروری ہے تاہم اس کے لیے کچھ احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک ویڈیو میں انڈوں کے چھلکے کے فوائد بتاتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسے پھینکنے سے گریز کریں۔ویڈیو کے مطابق ان چھلکوں کو ضائع کرنے کی بجائے کھانا زیادہ بہتر ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈے کے چھلکے کیلشیئم کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ 95 فیصد کیلشیئم کاربونیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ایک انڈے کے چھلکے میں دو گرام کیلشیئم ہوتا ہے جو روزانہ تجویز کی گئی مقدار سے دو سے چار گنا زیادہ ہے۔مگر ان چھلکوں کو ایسے ہی کھانے سے گریز کریں بلکہ انہیں پانی میں ابالیں تاکہ ممکنہ جراثیم مر جائیں اور پھر 200 فارن ہائیٹ میں دس سے پندرہ منٹ تک بیک کریں۔اس کے بعد انہیں پیس کر سفوف بنالیں جو کیلشیئم کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔
یہ ان خواتین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو جوڑوں کے درد کا شکار ہوتی ہیں اور اس سفوف سے درد میں کمی اور ہڈیوں کے گھٹنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس سفوف کو روٹی یا کسی اور چیز میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم یہ یاد رہے کہ بہت زیادہ یا کم کیلشیئم نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔تو سفوف کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال ہی جسمانی صحت کے لیے بہتر ہے
loading...