بیوی اگر شوہر کی طرف دیکھ کر مسکرائے تو اس کا مطلب کیا ہوتا ہے اگر نہیں پتا تو


بیوی کی مسکراہٹ بے معنی نہیں ہوتی ۔ شوہر کو بیوی کے خوشگوار موڈ کے پیچھے اصل وجوہات کو جاننا ہوگا تاکہ بیوی کے بتائے بغیر بات کی تہہ تک پہنچ سکے ۔ویسے اس مسکراہٹ کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ اگر کوئی خوشخبری ہو تو وہ سنانے سے پہلے بیوی مسکراتی ہے۔ اگر پہلی تاریخ پاس ہو تو شابنگ کے لیے ایکسائیٹڈ ہوتی ہے اور مسکرا کر جیب خرچ کا پیغام سنا دیتی ہے ۔ بیوی کی مسکراہٹ بے سبب نہیں ہوتی ۔ویسے شوہر حضرات کو اس بات کا پتا ہونا چاہئے کہ مسکراہٹ کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔ بیگمات کی عادت ہوتی ہے منہ سے کچھ بتانے کی بجائے مسکرا کر پیغام دیتی ہیں ۔جاری ہے ۔

کہ بوجھو تو جانیں ۔ مرد کو اب پہیلی سلجھانی ہوتی ہے کہ اس مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز ہے ۔ کئ بار ایسا راز بھی ہوتا ہے جو شوہر کے پاءوں کے نیچے سے زمین کھسکانے جیسا ہوتا ہے جیسے کہ ساس اچانک آجائے جس سے شوہر کی نہ بنتی ہو ۔ بیگم مسکرا کر بتائے کہ میری امی ایک ماہ کے لیے ہمارے ہاں رہنےکے لیے آرہی ہے تو شوہر کا منہ ایسے ہو جاتا ہے جیسے چھوٹے بچے کا چوسنی چوستے ہوئے منہ بنتا ہے ۔ مگر اسے بھی کھسیانی مسکراہٹ دکھانی پڑتی ہے تاکہ بیوی یہ ناسمجھے کہ میرے رشتے داروں کے آنے سے ناخوش ہیں ،ورنہ پھر آپ کےر شتے داروں کی خیر نہیں ہے ۔ دونوں طرف شجرہ نسب کھل جاتا ہے ۔ دادے پردادے ۔ تک زد میں آجاتے ہیں ۔ بیوی ویسے مسکراتی ہی اچھی لگتی ہے ۔ اگر خرچے والی بات نہ ہو ۔ کئ بار بیگم بلاوجہ مسکرا رہی ہوتی ہے ۔ ۔جاری ہے ۔
کوئی پرانی بات یاد کرکے ، یا میکے کو یاد کرکے ، یا اپنے بچپن کے دن یاد کرکے ، شوہر کو اس موقع پر بیوی کا ساتھ دینا چاہئے اس سے پوچھنا چاہئے کہ کیا یاد آرہا ہے تاکہ وہ اپنے بچپن کےحسین پل آپ کے ساتھ شئیر کرسکے ۔۔۔ مسکراہٹ مسکراہٹ ہوتی ہے جیسے ڈگڑی دگڑی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کئی بار مسکراہٹ طنرئیہ بھی ہوتے ہے جب شوہر ویلا اور نکھٹو ہو ۔ او ر بڑی بڑی ڈینگے مارتا ہو تو بیوی طنز سے مسکراتی ہے ۔ بہر حال طنزیہ مسکراہٹ فورا پہچانی جاتی ہے ۔ یہ واحد مسکراہٹ ہے جس کا شوہر کو فورا پتا چل جاتا ہے کہ اس کے پیچھے کہانی کیا ہے ۔ ہ مسکراہٹ کئ بار اس وجہ سے بھی ہوتی ہے بیوی چاہتی ہے ۔جاری ہے ۔
گزشتہ حسین پل یاد کریں، کچھ خوبصورت باتیں کریں، شوہر پوچھے تو وہ ماضی کی حسین باتیں شئیر کرے ۔ ۔۔۔۔ بیوی کی مسکراہٹ پر نظر رکھیں ، کیونکہ یہ بہت خوبصورت انمول لمحات ہوتے ہیں، بیوی شوہرکے سامنے کبھی کبھی ہی مسکراتی ہے ، خاص کر جب شادی پرانی ہوجائے تو بیوی کو عید کے عید ہی مسکراتے دیکھا جاتا ہے ۔ا س لیے ان لمحات کو اور خوبصورت بنائیں۔۔۔ بیوی مسکراتی ہی اچھی لگتی ہے ۔ بیوی کا موڈ خوشگوار ہو تو شوہر کو اطمینان ہوتا ہے ۔جاری ہے ۔
کہ آج کسی بات پر بحث کا امکان نہیں ہے ۔ لیکن اگر اس مسکراہٹ کو ہی نظر انداز کردیا جائے تو بہت شدید قسم کی بحث چھڑ سکتی ہے کہ آپ کو تو میری پرواہ ہی نہیں ، اپنی دنیا میں ہی مست رہتے ہیں۔
loading...