تقریب نکاح جاری تھی ۔ نکاح خوان نے دلہا سے اس کا نام پوچھ کر لکھا اور پھر ا سکے والد کا نام پوچھا ۔ دلہا اس سوال سے گھبرا گیا اور نکاح خوان سے کہا ہم دو ماں بیٹا ہیں میں نے کبھی اپنی والدہ سے اپنے والد کا نام پوچھا ہی نہیں لہٰذا میں اپنی والدہ سے پوچھ کر آتا ہوں ۔ یہ کہا اور گھر چلا گیا ۔
تقریب نکاح جاری تھی ۔ نکاح خوان نے دلہا سے اس کا نام پوچھ کر لکھا اور پھر ا سکے والد کا نام پوچھا ۔ دلہا اس سوال سے گھبرا گیا اور نکاح خوان سے کہا ہم دو ماں بیٹا ہیں میں نے کبھی اپنی والدہ سے اپنے والد کا نام پوچھا ہی نہیں لہٰذا میں اپنی والدہ سے پوچھ کر آتا ہوں ۔ یہ کہا اور گھر چلا گیا ۔۔۔جاری ہے۔
محفل میں موجود لوگوں میں سے کسی کو بھی اس کے والد کا نام معلوم نہ تھا ۔گھر میں داخل ہو کر اس نے والدہ سے اپنے والد کا نام پوچھا ۔
والدہ بھی گھبرا گئی اور گم سم خاموشدلہا نے کئی بار اپنی والدہ سے پوچھا اور آخر کار شدید طیش میں آ گیا اور غصے میں اپنی ماں سے نہ جانے کیا کیا اول فول بکتا رہا ۔ گھر میں جمع تمام عورتیں بھی خاموشی سے ماں بیٹے کا مکالمہ سنتی رہیں اور حیران تھیں کہ آج تک یہ سوال کرنے کا خیال ہمیں کیوں نہیں آیا جبکہ ماں بیٹے کی زندگی اسی محلے میں گزری ہے ۔ یہ چھوٹا سا تھا جب سے ہم ان دونوں کو اپنی گلی میں اسی مکان میں دیکھ رہے ہیں ۔ اس عورت نے شاید اپنے بچے کو سکول بھی اسی لیے داخل نہں کروایا کہ اس کے باپ کا نام تو جانتی نہیں ۔
اچانک اس نے اپنی ماں سے کہا۔۔جاری ہے۔
” اگر تو مجھے میرے باپ کا نام نہیں بتا سکتی تو اس شرمندگی کی زندگی سے بہتر ہے میں خود کشی کر لوں ۔”جیسے ہی ماں نے بیٹے کے یہ الفاظ سنے تو تڑپ اٹھی اور بھاگ کر اسے روکا اور کہا میری بات سن لو پھر جو جی میں آۓ کر لینا ۔چند عورتیں آگے بڑھیں اور جوان کو اپنے اقدام سے روک لیا کہ پہلے اس کی بات تو سنو ۔پورے گھر میں خاموشی طاری تھی سبھی اس عورت کے لب ہلنے کے منتظر تھے کہ وہ گویا ہوئی ۔پاکستان بننے کے بعد ہمارے والد ، چچا ، بھائیوں اور خاندان کے تمام مرد و عورت ہجرت کر کے پاکستان کیلیے عازم سفر ہوئے راستے میں کسی جگہ ہمارے قافلے پر ہندو بلوائیوں نے حملہ کر دیا ہمارے مرد جان توڑ کر لڑے لیکن انکی تعداد اور اسلحہ کی وجہ سے ہماری حفاظت نہ کر سکے اور سب شہید ہو گئے ۔ لڑائی کے دوران میرے والد نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ہم عورتوں کو نکالنا چاہا لیکن میرے علاوہ کسی کو بھی بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔۔۔جاری ہے۔
میرے خاندان کی باقی عورتوں کا کیا حال ہوا میں نہیں جانتی مردوں اور عورتوں میں سے کوئی زندہ بچا بھی یا نہیں مجھے کچھ پتہ نہیں ۔ وہاں سے بھاگنے کے بعد میں انتہائی خوفزدہ حالت میں دن تو چھپ کر گزار دیتی اور رات کو اللہ کا نام لے کر اس راستے پر چل پڑتی جو روانگی سے پہلے ہمارے مرد حضرات آپس میں تذکرہ کرتے رہتے تھے ۔ ایک رات دوران سفر میں نے کسی جگہ پہ ایک بچے کے رونے کی آواز سنی آگے جا کر دیکھا تو کئی لاشوں کے درمیان ایک شیر خوار بچہ پڑا ہوا تھا ۔ میں نے اسے اٹھا لیا سینے سے لگائےسفر کرتی آخر کار پاکستان پہنچ گئی ۔ مہاجر کیمپوں میں کسی جگہ بھی مجھے اپنے خاندان کا کوئی فرد نظر نہ آیا اور یوں میری دنیا صرف میرے اور اس بچے تک محدود رہ گئی ۔ میری عمر کم تھی اور ابھی میری شادی بھی نہ ہوئی تھی۔۔۔۔جاری ہے۔
اپنی باقی زندگی میں نے اس بچے کی خاطر تنہا ہی گزار دی اور آج وہ بچا میرے سامنے کھڑا ہے ۔۔اب بتاؤ رات کے اندھیرے میں لاشوں کے درمیان سے اٹھائے گئے بچے کا نام مجھے کون بتاتا ؟ماں کی بات مکمل ہونے تک ہر آنکھ اشکبار تھی اور وہ بیٹا جو کچھ دیر پہلے ماں کو جلی کٹی سنا رہا تھا حیرت اور ممنونیت کا پہاڑ بنا کھڑا تھا ۔۔ پھر شرمندگی کے ساتھ آگے بڑھا اور اس عورت کے احسانات کا بوجھ اٹھائے اس کے قدموں میں گر گیا ۔۔۔۔جاری ہے۔
جس بھائی نے مجھے یہ واقعہ سنایا تھا ان کا دعوٰی تھا کہ وہ اس تقریب میں موجود تھے اور اس کے عینی شاہد ہیں ۔۔آج جب میں نوجوان نسل کو آزادی کی حیرت انگیز خوشیاں مناتے ہوئے دیکھتا ہوں تو مجھے وہ ماں اور اس جیسی قربان ہونے والی لاکھوں جانیں یاد آ جاتی ہیں جو اپنی محنت کی کمائی دیکھے بغیر اس دنیا سے چلی گئیں اللہ کریم ہمیں تحریک پاکستان میں قربان ہونے والی ان لاکھوں قربانیوں اور انکے ثمر “پاکستان ” کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین ۔۔
loading...