لاہور ( نیوز ایجنسی) اداکارہ میرا کی کبھی گلابی انگلش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے تو کبھی ان کے ”شوہروں“ کے معاملات انہیں سرخیوں میں لے اتے ہیں۔اس مرتبہ انہوں نے گانا گانے کی ”جرات“ کی اور اب بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔میرا ایک تقریب میں شریک ہوئیں تو انہیں مشہور فلم ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گانے کی فرمائش کی گئی۔ اب ان کی انگلش کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں اس لئے انہیں یہ گانا لکھ کر دیدیا گیا کہ کہیں وہ اس میں اپنے ایجاد کردہ الفاظ ہی شامل نہ کر دیں۔میرا جی نے ایک ہاتھ میں مائیک تھاما اور پرچی دیکھ کر گانا شروع کر دیا، جیسے ہی انہوں نے گانا شروع کیا تو سننے والے ’سکتے‘ میں ا? گئے۔ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ انہوں نے اچھا نہیں گایا بس ذرا ”پریکٹس“ کم تھی شائد اس وجہ سے وہ گانے کا ’حق‘ ادا نہ کر سکیں۔ لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون سن لیں تو وہ ”پھڑک“ کر مر ضرور جائیں گے۔
loading...