زخم سے بہتا خون بغیر پٹی کے فوری روکنے کا آسان ترین طریقہ


بیجنگ(نیوزڈیسک) اگر کسی حادثے یا کسی بھی وجہ سے جسم میں کہیں زخم لگ جائے اورخون بہنے لگے تو اسے جلد روکنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔خون روکنے کے لئے طبی امداد کا انتظار کرنے کی بجائے اگر جسم کے کچھ حصوں کو دبایا جائے تو بہتے خون کو روکا جاسکتا ہے۔

آئیے آپ کو بغیر پٹی کے خون روکنے کے طریقے بتاتے ہیں جس میں آپ جسم کے مختلف حصوں کو دبا کر ایسا کرسکتے ہیں۔سر اور گردن:سر یا گردن کے پاس بہتا ہوا خون انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔یہ جسم کے وہ حصے ہیں جہاں دیگر اعضاء کی نسبت زیادہ خون نکل سکتا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں دیگر اعضاء کی نسبت زیادہ خون ہوتا ہے،

اگر یہاں کوئی زخم لگ جائے توتیزی سے خون نکلنے لگتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ان کے پریشر پوائنٹ ایسی جگہوں پر ہوتے ہیں جنہیں دبایا جائے تو خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے اور خون بہنا بند ہوجاتا ہے۔

آپ کو چاہیے کہ جس جانب سے خون بہہ رہا ہو وہاں کی کنپٹی،جبڑے کے نیچے،گردن اور کندھوں کے ساتھ زور سے تب تک دباتے رہیں جب تک خون نکلنا کم نہ ہوجائے۔ہاتھ اور بازو:عام طور پر ان جگہوں پر اکثر چوٹ لگ جاتی ہے،آپ چاہیں تو ان جگہوں سے خون روکنے کیلئے چوٹ والی جگہ کو زور سے دباکر خون روک سکتے ہیں۔

اگر مریض کو چوٹ والی جگہ دبانے سے درد ہوتو متبادل جگہیں جیسے پٹھوں کے نیچے،کُہنی کے اوپر گوشت والی جگہ اور کلائی کے نیچے دباکر خون روکا جاسکتا ہے۔پاؤں،ٹانگ اور کولہے:یہاں بہت زیادہ رگیں اور ٹشوز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

اگر خون کولہے کے پاس سے نکل رہا ہوتو چوٹ کے پاس ران اور پیٹ کے درمیان دبائیں۔ٹانگ اور پاؤں سے بہتے ہوئے خون کو گھٹنے،ٹخنے کے آگے اور پیچھے دباکر روکا جاسکتا ہے۔
loading...