عمر اکمل کی سوشل میڈیا پر پھیلتی ہوئی تصویر کی حقیقت


”بریکنگ نیوز۔۔۔پاکستانیوںکیلئے سب سے افسوسناک خبر۔۔۔ کرکٹر عمر اکمل اسلام آباد میں جاری جھڑپوں کے دوران ہلاک ہو گئے۔ “

دھرنے کیخلاف آپریشن پر ٹی وی نشریات بند ہونے کے بعد اس ایک خبر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا اور تقریباً ہر پاکستانی ہی پریشانی میں ڈوب گیا۔ بہت سے لوگوں نے جب سوشل میڈیا پر ایک تصویر اور اس کیساتھ یہ خبر دیکھی تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا اور اس کی تصدیق کیلئے سوشل میڈیا پر جگہ جگہ پوچھنے کی کوشش کرتے رہے۔

ارے آپ بھی گھبرا گئے ناں۔۔۔؟ لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ صرف ایک افواہ ہے جو دھرنے کے دوران شہید ہونے والے ایک لڑکے کی عمر اکمل کیساتھ ملتی جلتی شکل کے باعث پھیلی۔ ٹی وی نشریات بند ہونے پر سب سے زیادہ اس خدشے کا اظہار ہی کیا گیا تھا کہ اس سے بہت سے افواہیں پھیلیں گے۔

اور پھر یہی ہوا اور کرکٹر عمر اکمل کی ہلاکت کی افواہ کچھ ایسی پھیلی کہ بہت سے لوگوں کو پریشان میں ڈال دیا تاہم یہاں یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمر اکمل بالکل خیریت سے ہیں اور یہ تصویر کسی اور لڑکے کی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تفصیلات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ لڑکے کا نام حافظ محمد عدیل ہے جس کے والد کا نام محمد شریف ہے۔ حافظ محمد عدیل جامعہ محمد غوثیہ ضیاءالعلوم راولپنڈی کے شعبہ کتب میں مڈل کا طالب علم تھا۔


اس خبر کیساتھ عوام سے یہ درخواست کرنا بھی مقصود ہے کہ ایسی کسی بھی افواہ پر یقین سے پہلے اس کی اچھی طرح چھان بین کر لیں اور تصدیق کے بعد اصل حقائق کو سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔

loading...