”یہ تصاویر میرے سامنے ڈیلیٹ کرو ورنہ۔۔۔“ فوٹو گرافر نے ایشوریہ بچن کی مختصر لباس میں ایسی تصاویر اتار لیں کہ ابھیشیک بچن غصے سے لال پیلے ہو گئے، یہ کون سی تصاویر تھیں اور ابھیشک نے پھر کیا کیا؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے


بالی ووڈ اداکاراﺅں کی تصاویر لینے کیلئے فوٹو گرافرز ’مکھیوں‘ کی طرح ’حملہ‘ کرتے ہیں تاکہ وہ سب سے بہترین، انوکھی اور دلچسپ تصاویر بنا سکیں تاہم بعض اوقات فوٹوگرافرز کے کیمرے میں کچھ ایسی تصاویر بھی قید ہو جاتی ہیں

کہ بالی ووڈ ستاروں کو بھی انہیں ڈیلیٹ کروانے کی فکر لاحق ہو جاتی ہے. ایسا ہی کچھ بالی اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کیساتھ بھی ہو جب فوٹو گرافر نے ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر اتاریں تو ابھیشیک بچن کو پتہ چل گیا



جس پر وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور اپنے سامنے فوٹو گرافر سے کیمرے میں موجود تمام تصاویر ڈیلیٹ کروائیں. ایشوریہ رائے بچن 44 سال کی ہو چکی ہیں مگر بڑھتی عمر کے باوجود آج بھی وہ کسی نوجوان اداکارہ سے کہیں زیادہ خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلمساز اور ڈیزائنرز کی اپنی فلموں اور لباس کی ماڈلنگ کیلئے آج بھی ایشوریا ہی پہلی ترجیح ہوتی ہیں.



  بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن بھارت کے صف اول ڈیزائنر منیش ملہوترا کی پارٹی میں شریک ہوئے تو ایشوریا نیلے رنگ کا مختصر لباس اور ہائی ہیل پہن کر آئیں.

ایشوریہ رائے تو پارٹی انجوائے کرتی رہیں مگر ان کے شوہر ابھیشیک پارٹی کا لطف لینے کے بجائے اسی فکر میں مبتلا نظر آئے کہ کہیں ان کی بیگم کے مختصر لباس پر کسی کی نظر نہ پڑ جائے اور بالخصوص ان کی تصاویر نہ اتار لی جائیں.  تقریب سے واپسی پرابھیشیک بچن ایشوریا رائے کو آگاہ کرتے رہے کہ باہر میڈیا موجود ہے لہٰذا سنبھل کر باہر آئیں لیکن جیسے ہی ایشوریا نے گھر کے باہر قدم رکھا تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں



جب کہ ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز کو مسلسل تصاویر لینے سے منع کرتے رہے. ایشوریا جب کار میں بیٹھ رہی تھیں اس وقت ایک فوٹوگرافر نے ان کی نازیبا تصویر کھینچ لی اور یہ دیکھ کر ابھیشیک اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور فوٹو کھینچنے والے شخص پر خوب بھڑکے، اس کے باوجود جب ابھیشیک کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے کیمرے سے ایشوریا کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کرادیں.
loading...