انڈیا میں ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا کے ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے. خاتون کو کئیں ہفتوں سے کان میں شدید درد اور خارش تھی. درد کی دوا بھی کھائی لیکن تھوڑا سا بھی اثر نہ ہوا. آخر کار ڈاکٹروں نے خاتون کو کان کا آپریشن کروانے کا کہا، مگر جیسے ہی آپریشن شروع ہوا، تو عورت کے کان سے ایسی زہریلی اور خطرناک چیز نکل آئی کہ ڈاکٹروں کے پیروں تلے زمین نکل آئی!
نیوز رپورٹ کے مطابق لکشمی نام کی انڈین لڑکی اپنے گھر کے صحن میں سو رہی تھی، مگر جب وہ سو کے اٹھی تو اسے سر اور کان میں شدید درد محسوس ہوئی. عورت نے درد کو معمولی سمجھ کر سر درد کی گولیاں کھائیں لیکن کوئی اثر نہ ہوا. کچھ ہی دیر میں لکشمی کی درد شدید اور برداشت سے باہر ہو گئی. لکشمی کا خاوند اسے ہسپتال لے گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے لکشمی کے کان میں ٹارچ ماری اور اچھے سے معاءنہ کیا. شروع میں تو کچھ پتا نہ چل سکا لیکن کچھ دیر بعد ہی لکشمی کے کان سے ایک خوفناک آٹھ ٹانگوں والا مکڑا نکل آیا.
یہ خوفناک منظر دیکھتے ہی ڈاکٹروں کے پیروں تلے زمین نکل گئی. پاس ہی کھڑے ایک ڈاکٹر نے سارا منظر کیمرے میں ریکارڈ کر لیا. ویڈیو دیکھیں:
کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا تھا کے کان میں کوئی بے جان چیز کا پھنس جانا تو معمولی بات ہے اور ہمارے پاس روزانہ اس طرح کے کیسیز آتے ہیں، لیکن یہ خطرناک مکڑے والا کیس انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے.
loading...