نواز شریف کی بیرک سے اچانک سانپ نمودار۔۔۔۔جیل سے تشویشناک خبر آ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی بیرک میں اچانک ایک سانپ نکل آیا جسے دیکھتے ہی سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہو گئی۔اخبارنے بتایاہے کہ نوازشریف کے بیرک میں چانک تین فٹ لمبا سانپ نکال آیاجسے دیکھتےہی نواز شریف کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا۔ آس پاس موجود

افراد نے سانپ کو مارنے کی کوشش کی تاہم اس میں انھیں کامیابی نہ مل سکی ۔ اور سانپ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آگیا ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسزالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سماعت سے معذرت کر لی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلا م آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کردیں کیونکہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کر چکا ہوں اس لیے اب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں کیونکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے اور ملزم کے وکیل کے اعتراض کے بعد سماعت کرنا ممکن نہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی

صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں تین دن ہو گئے،نواز شریف تندرست اور مکمل طور پر فٹ ہیں اور معمول کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیر کے روز اڈیالہ جیل کے تندور کا دورہ کیا اور باورچی خانے کے مختلف حصے دیکھے۔ ہم نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں تیسری رات گزارنے کے بعد پیر کی صبح نوازشریف نے حسب معمول فجر کی نماز ادا کی اور ناشتے سے پہلے اپنے کمپاؤنڈ میں چہل قدمی کی، ناشتے پر مریم نواز ان کے ہمراہ تھیں اور باپ بیٹی نے انڈے، پراٹھے، جام اور مکھن کا ناشتہ کیا جس کے بعد نواز شریف نے حسب معمول چائے لی۔سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جس میں روم کولر، بیڈ، اٹیچ باتھ، پنکھا اور دیگر سہولتیں موجود ہیں جبکہ مریم نواز خواتین بیرک میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

loading...