ایسی غذا جس کے کھانے سے آپ کے معدے کو اتنی طاقت ملے گی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائینگے


السی کے بیجوں کو ہمیشہ ہی سے صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے،آئیے آپ کو اس کے صحت پر اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں. دل کی صحت کولیسٹرول کی وجہ سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور اگر السی کے بیج استعمال کئے جائیں تو انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ 30گرام تکالسی کے بیج استعمال کرتے ہیں ان میں کولیسٹرول کا لیول ان افراد سے بھی کم ہوتا ہے جو کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کھاتے ہیں. میٹابولک سینڈروم کے لئے اس بیماری کی وجہ سے ذیابیطس اور دل کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے جسم انتہائی نقاہت کا شکار بھی ہوتا ہے لیکن السی کے بیج اس بیماری کو بھی دور کرنے میں انتہائی مدگار ہوتے ہیں۔

انٹی آکسیڈینٹس میں اضافہ ہمارے جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کا کردار انتہائی اہم ہے اور ان کی وجہ سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہےجسم میں انٹی آکسیڈینٹس کی کمی اور فری ریڈیکلز میں اضافے کی وجہ سے کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور ساتھ ہی بڑھاپا جلد آتا ہے لیکن اگر آپ السی کے بیج استعمال کریں گے تو ان مسائل پر قابو پاسکیں گے۔

نظام انہضام کے لئے فائدہ صحت کے لئے سب سے زیادہ اہم معدے کا ٹھیک طرح سے کام کرنا ہے.جو کھانا بھی ہم کھاتے ہیں وہ تمام معدے کے راستے ہمارے جسم کا حصہ بنتا ہے اور اگر معدہ ٹھیک طرح کام نہ کرے تو کئی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں. السی کے بیج میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو کہ معدے کو تقویت دیتی ہے لہذا ان کے استعمال سے آپ کا نظام انہضام ٹھیک طرح کام کرے گا.

السی کے بیج کے استعمال کا طریقہ یہ بیج سنہری اور براؤن رنگوں میں آتے ہیں اور دونوں کا فائدہ یکساں ہے تاہم انہیں ثابت نہیںکھانا چاہیے بلکہ اچھی طرح پیس کر استعمال کرنا چاہیے. دن میں تین کھانے کے چمچ السی کے بیج کھانے سے آپ کی صحت ٹھیک رہے گی. آپ چاہیں تو انہیں کسی کھانے میں ملاکر بھی کھاسکتے ہیں۔
loading...