خوشی سے جھومتے علی القیسی نے اولاد کو اللہ کی رحمت اور خصوصی تحفہ قرار دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر تبوک سے تعلق رکھنے والے علی القیسی کی عمر 16سال ہے اور اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی جب وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم تھےعلی القیسی کی شادی اپنے چچا کی15سالہ بیٹی سے ہوئی جس پر سعودی عرب میں کافی تنقید ہوئی تھی تاہم کچھ لوگوں نے اس کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی ۔ بیٹے کی پیدائش پر القیسی اور اس کے والدین بہت خوش ہیں۔کم عمر ترین والد بننے پر علی القیسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کا شکر گزار ہے کہ اس نے عظیم نعمت اولاد سے نوازا، اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا
loading...