پیار اندھا ہوتا ہے، محبوب کی خواہش پر نوجوان لڑکی نے اپنے جسم کا ایسا عضو نکال کر اسے پیش کردیا کہ جان کر مردوں کے بھی ہوش اُڑجائیں گے

کہتے ہیں کہ پیار اندھا ہوتا ہے لیکن بھارت میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کی خواہش پر ایسا کام کر ڈالا ہے کہ جان کر مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کی 21سالہ لڑکی طلاق کے بعد اپنے ماں باپ کے گھر آ بیٹھی تھی۔ اسے اپنے ایک ہمسایہ لڑکے سے محبت ہو گئی۔جاری ہے ۔
لیکن اس کے ماں باپ ان دونوں کی شادی کے خلاف تھے۔ لڑکا اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کام کرتا تھا۔ چنانچہ لڑکی گھر سے بھاگ کر مرادآباد آ گئی تاکہ اس لڑکے سے شادی کر سکے۔لیکن جب لڑکی وہاں آئی تو لڑکے نے اس سے ایک لاکھ 80ہزار روپے کا مطالبہ کر دیا۔جاری ہے ۔
اور کہا کہ اگر وہ رقم ادا کردے تو وہ اس سے شادی کر لے گا۔ اس پر لڑکی نئی دہلی چلی گئی اور وہاں اپنا ایک گردہ فروخت کر ڈالا۔ تاہم اس کے گردہ فروخت کرنے کی اطلاع ڈی سی ڈبلیو نامی ادارے کو مل گئی۔ اس کی ایک ٹیم نے پولیس کے ہمراہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔جاری ہے ۔
اور اسے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کو کہا۔ ٹیم نے لڑکی کے ماں باپ کو بھی بہار سے بلوا لیا۔ تاہم لڑکی نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا اور اپنے ماں باپ کے ساتھ واپس بہار چلی گئی۔
loading...