برہنہ حالت میں گاڑی کی کھڑکی میں بیٹھی اس نوجوان لڑکی کا انجام کیا ہوا؟ ایسی لرزہ خیز خبر کہ پڑھ کر آپ کبھی غلطی سے بھی یہ کام نہ کریں
ڈومینکن ریپبلک کی سیر کو جانے والی ایک روسی لڑکی کے دماغ پر اچانک نجانے کیسا جنون سوار ہوا کہ خود کو برہنہ کر کے مصروف شاہراہ پر دوڑتی گاڑی کی کھڑکی سے باہر لٹکنے لگی، اور اسی حالت میں ایسے المناک انجام سے دوچار ہو گئی کہ تصور کر کے ہی انسان کانپ اٹھے۔
میل آن لائن کے مطابق 35 سالہ نتالیا بوروڈینا کا تعلق روسی دارلحکومت ماسکو سے تھا اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈومینکن ریپبلک میں
مقیم تھی۔ وہ ایک مصروف شاہراہ پر اپنی ایک دوست کے ساتھ محو سفر تھی کہ اچانک اس نے اپنی شرٹ اتار کر اٹکھیلیاں شروع کر دیں۔ وہ برہنہ حالت میں کار سے باہر لٹک کر کرتب دکھانے لگی جبکہ اس دوران گاڑی چلاتی اس کی سہیلی اس کی ویڈیو بنانے لگی۔ اسی کھیل تماشے کے دوران اچانک نتالیا کا سر سڑک کنارے لگے کھمبے سے ٹکرایا اور وہ وہیں تڑپ تڑپ کر دنیا سے رخصت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق نتالیا کا ایک آٹھ سالہ بیٹا بھی ہے، لیکن حادثے کے وقت وہ اس کے ساتھ نہیں تھا۔
loading...