جو شادی شدہ جوڑے روزانہ یہ کام کرتے ہیں انہیں سب سے بہترین نیند آتی ہے سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کو بڑی خوشخبرسنا دی


ہمیں صحت مند اور دن بھر تروتازہ رکھنے کے لئے اچھی نیند بے حد ضروری ہے۔ بھرپور نیند کے لئے کوئی یوگا کرتا ہے تو کوئی سکون آور ادویات کا سہارا لیتا ہے، لیکن ایک آسٹریلوی سائنسدان کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی بھرپور نیند کا سب سے بہترین نسخہ ہے۔۔۔۔۔جاری ہے۔
میل آں لائن کی رپورٹ کے مطابق ایپلٹن انسٹیٹیوٹ فار بہیویئرل سائنس، سی کیو یونیورسٹی کی سائنسدان ڈاکٹر مشیل لاسٹیلا کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی ہمارے جسم کو پرسکون کردیتی ہے جس کے نتیجے میں بھرپور نیند آتی ہے، اور ازدواجی تعلق جتنا زیادہ اطمینان بخش ہوگا نیند بھی اتنی ہی اچھی آئے گی۔ ڈاکٹر مشیل کا کہناتھا کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ازدواجی فرائض ادا کرنے والے جوڑوں میں سے 60 فیصد اچھی اور پرسکون نیند سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بہتر نیند کی وجہ سے نہ صرف ان کی عمومی صحت بہتر ہوجاتی ہے بلکہ وہ اچھی ازدواجی صحت کے مالک بھی بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ازدواجی فرائض ادا کرنے والی خواتین نے اگلی صبح نیند کے معیار اور اطمینان میں اوسطاً 14 فیصد بہتری محسوس کی۔اس سے پہلے آسٹریلیا میں ہی کئے گئے 1500 افراد کے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ ان میں سے 16 فیصد اپنی نیند سے مطمئن نہیں تھے جبکہ 24 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ نیند کی خرابی کی وجہ سے مسلسل تھکاوٹ اور بے چینی جیسی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر نیند کے لئے سکون آور ادویات کی جانب بھی مائل ہوجاتے ہیں،۔۔۔۔جاری ہے۔
جو کہ بے خوابی کی اصل وجوہات کا علاج کرنے کی بجائے وقتی سکون فراہم کرتی ہیں، جس کا نتیجہ صحت کیلئے منفی ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مشیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مصنوعی سہاروں کی بجائے اگر ازدواجی فرائض جیسے قدرتی عمل پر زیادہ توجہ دی جائے تو نیند کے مسائل میں نمایاں بہترین دیکھنے میں آئے گی۔

loading...