ہمیشہ کیلئے گھر سے چوہوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ٹوٹکا آزمائیں چوہے گھر میں داخل ہی نہیں ہوں گے
ہر گھر چوہوں سے کبھی نہ کبھی ضرور متاثرہوتا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو ہم کئی نسخے آزماتے ہیں،آئیے آپ کو چوہوں سے نجات کے قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔تمام اندرونی و بیرونی سوراخ بند کردیںآپ کو چاہیے کہ گھر کے اندر اور باہر کے تمام سوراخ بند کردیں،اگر بیرونی دروازے کے نیچے تھوڑی سے جگہ ہے تو اسے فوری طور پر بند کریں،کہیں سے دیوار ٹوٹی ہوئی ہے تو اسے بند کردیں۔غرض کہ کوئی بھی سوراخ کھلا نہ چھوڑیں کہ یہ چوہوں کو گھر میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔گھر کو صاف رکھیں۔جاری ہے۔
آپ کو چاہیے کہ باورچی خانے یا کسی اور جگہ پر کھانے پینے کی کوئی چیز نہ چھوڑیں کہ چوہے ان کی جانب متوجہ ہوکر آپ کے گھرمیں داخل ہوجائیں گے۔تمام بچے کھچے کھانے کو کوڑے دان میں ڈالیں یا فریج میں محفوظ رکھیں۔کوڑا گھر سے دور رکھیں کوشش کریں کہ کوڑا کسی بھی صورت میں گھر میں نہ رکھا جائے بلکہ موقع پاتے ہی اسے گھر سے دور رکھیں تا کہ چوہے گھر میں نہ آئیں۔۔جاری ہے۔
پیپر منٹ تیل کا استعمالاس تیل کی خوشبو چوہوں کو اچھی نہیں لگتی لہذا اس کا استعمال کریں۔روئی میں اس تیل کے چند قطرے لگا کر اسے وہاں رکھیں جہاں سے چوہوں کا گھر میں داخل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔آپ چاہیں تو پیپرمنٹ کا پودا اپنے گھر میں رکھ سکتے ہیں،اس سے بھی چوہے گھر میں داخل نہیں ہوں گے۔الیکٹرانک مصنوعاتکچھ الیکٹرانک مصنوعات ایسی ہوتی ہیں جن کی آواز سے چوہے گھر میں داخل نہیں ہوتے لیکن یہ نسخہ تب تک کارگر ہے جب تک چوہے ان آوازوں سے مانوس نہیں ہوجاتے۔
چوہے کا ٹریپ لگائیں۔
آپ کو چاہیے کہ چوہے پکڑنے کے لئے ٹریپ کا استعمال کریں۔بازار میں ایسے ٹریپ بآسانی دستیاب ہیں جن سے آپ چوہوں کو جکڑ سکتے ہیں۔جانوروں کی مددآپ چاہیں تو گھر میں بلی یا کتا رکھ سکتے ہیں ۔ان جانوروں کی موجودگی میں چوہے گھر میں داخل ہونے سے گھبراتے ہیں۔
loading...