نوجوان ماڈل نے ٹیوشن فیش ادا کرنے کے لیے 2 ملین یورو میں اپنا کنوارہ پن فروخت کر دیا


ابوظہبی: نوجوان خوبرو ماڈل نے ٹیوشن فیس ادا کرنے کے لیے اپنا کنوارہ پن بیچ ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ خوبرو ماڈل نے ابوظہبی کی ایک کاروباری شخصیت کو 2 ملین یورو کے عوض اپنا کنوارہ پن بیچ دیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق 19 سالہ گسلے نے جرمنی کی ایک ویب سائٹ سنڈریلا ایسکارٹس پرخود کی بولی لگوائی۔
ماڈل نے بتایا کہ میری سب سے زیادہ بولی لگانے والے نے ہالی وڈ کے اداکار اور روس کے ایک سیاستدان کو بہت ہی کم مارجن سے ہرایا۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ بولی کی رقم اتنی ہو جائے گی کہ 2.5 ملین یورو تک پہنچ جائے گی۔ یہ ایسا ہے کہ جیسے میرا کوئی خواب پورا ہو گیا ہو، ماڈل کا کہنا تھا کہ اپنے کنوارے پن کی قیمت لگانا میرا ہی آئیڈیا تھا اور میں نے اپنے تحفظ کے لیے ایجنسی کو پہلے رقم بھیجنے کے لیے کہا۔

گیسلے نے بتایا کہ میں اپنے خریدار سے جرمنی میں ملاقات کروں گی۔ ایجنسی نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ مجھے ملاقات کے دوران تحفظ فراہم کریں گے۔ ویب سائٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ہوٹل کی بکنگ ہاسٹل کے قریب ہی کروائی کیے تاکہ کسی پریشانی کی صورت میں نوجوان ماڈل کسی بھی وقت ملاقات منسوخ کر سکے۔ ہمارے پاس اور بھی بہت سی لڑکیاں ہیں جو اپنا کنوارہ پن فروخت کرنے کی خواہشمند ہیں اور انہیں یہ طریقہ محفوظ لگتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویب سائٹ 27 سالہ نوجوان کی ہے، جس نے 2016ء میں اس وقت شہرت حاصل کی جب ایک روسی ماڈل نے 2 ملین یوروز کے عوض اپنا کنوارہ پن فروخت کیا۔
loading...