مخالفین کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے سب سے شاندار کرکٹرز عثمان شنواری سمیت 3بڑے کرکٹرز پر پابندی عائد ۔۔ اب یہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔۔ وجہ انتہائی تشویشناک
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک انہیں فٹنس مسائل کے حوالے سے میڈیکل کلیئرنس نہیں مل جاتی، وہ بین الاقوامی یا مقامی سطح سمیت کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔
اس صورتحال کے باعث پاکستانی عوام کی تشویش کا شکار ہیں کیونکہ مستقل طور پر کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں کی انجریز کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کے تسلسل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان چار کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر 8 کھلاڑیوں کو بھی کسی طرح کے کرکٹ میچ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے البتہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے خواہاں کھلاڑیوں کو این او سی بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس معمولی انجریز کا شکار ہیں اور میدان میں اترنے سے پہلے ان پر قابو پانا ضروری ہے کیونکہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ خطرناک نوعیت کی انجریز میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان کو بھی نیشنل ٹی 20 کپ سے پہلے کسی بھی قسم کی کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مذکورہ تمام کھلاڑی مستقل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پی سی بی اگلی سیریز سے پہلے ان کھلاڑیوں کی انجریز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پی سی بی کے احکامات کی روشنی میں ان کھلاڑیوں کے قائداعظم ٹرافی کے میچ بھی نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
loading...