حکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند 19 نومبر کو دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 نومبر کو چاند 4 بجکر 42 منٹ پر کراسنگ جنکشن پوائنٹ پرپیدا ہو گا جو اگلے روز 19 نومبر کی شام دکھائی دے گا۔
اس موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود اور جزوی طور پر صاف ہو گا۔ 19 نومبر کو چاند نظر آنے کی صورت میں 12 ربیع الاول یکم دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی، جبکہ ملک بھر جمعہ کی چھٹی کیساتھ ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹیاں ہونگی۔
loading...