ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوراسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر نے ”گلی کرکٹ“ کے فروغ کیلیے تاریخی مقام لال باغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آفیشلز اور آرگنائزرز کی ٹیم کے خلاف میچ بھی کھیلا جس کے بعد پلیئرز نے مداحوں میں ٹیم کی جرسیاں، کیپس اور بیٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پربوم بوم آفریدی نے کہا کہ بنگلا دیشی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، عزت اور سپورٹ کے باعث بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتا ہوں، ہر بار یہاں آ کر کھیلنے میں لطف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے تمام بڑے بڑے اسٹار پلیئرز نے گلی سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کیا، کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک سماجی سرگرمی بھی ہے جہاں بہت سے مداح اپنے پسندیدہ پلیئرز کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔
loading...