گھر کے مختلف حصوں میں کالی مرچ چھڑک دیں


کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچیں چیونٹیوں، کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔ اس مقصد کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ چھڑک دیں۔


اس طرح چوہے، چیونٹیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرا¿ت نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے صحن میں درخت لگا رکھے ہیں اور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں۔ اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے۔
loading...