اسلام آباد : : چینی باشندے کی پاکستان کے قومی شناختی کارڈ کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے اپنے پیغام میں چینی باشندے کے پاکستانی شناختی کارڈ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا گیا کہ اس چینی باشندے کا پاکستانی شناختی کارڈ ہے۔ جس پر اس کا نام ، والد کا نام ، جنس اور شناختی کارڈ نمبر لکھا گیا ہے ۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے اس چینی باشندے کے پاکستانی شناختی کارڈ کی میعاد 10 سال ہے جبکہ کارڈ پر اس کا پتہ مین لیںڈ چائنہ درج ہے ۔
سوال یہ ہے کہ جب اس چینی شہری کے شناختی کارڈ پر پتہ چائنہ کا ہے تو اسے پاکستانی شناختی کارڈ کیسے ایشو کیا جا سکتا ہے؟ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی سکیورٹی اداروں سمیت نادرا اور متعلقہ اداروں پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ تاہم تاحال اس حوالے سے کسی بھی ادارے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
loading...