دنیا کی پہلی داڑھی والی دلہن؟ لڑکیوں کے چہرے پر بال کیوں آتے ہیں انتہائی دردناک وجہ بتا دی ضرور جان لیں اور اپنے گھر کی تمام خواتین کو بتادیں

آپ کی شادی ہو اور اپنی دلہن کو بیاہ کر لائیں ،بڑے ارمان سجائے حجلۂ عروسی میں داخل ہوں ،اپنی دلہن کا گھونگھٹ اٹھائیں اور آپ دیکھیں کہ آپ کی دلہن کی تو لمبی لمبی داڑھی ہے۔۔۔ تو آپ پر کیا گزرے گی؟ایسی ہی ایک بھارتی نژاد برطانوی لڑکی ہرنام کورہے جس کے چہرے پر مردوں کی طرح داڑھی ، اور باقی جسم اور بازوؤں پر بھی بال ہیں۔ ہرنام کور نے ایک ویب سائٹ کے لیے دلہن کے روپ میں فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔۔جاری ہے ۔


ہرنام کور 11سال کی تھی جب اس کے چہرے پر بال اگنے شروع ہو گئے، 16سال کی عمر میں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ پولی سسٹک اووری سنڈروم(Polycystic ovary syndrome) کی مریض ہے۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض کے جسم پر بال بہت زیادہ اگتے ہیں۔جلد ہی ہرنام کور کا چہرہ بالوں سے بھر گیا۔ اس سے ان بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہرممکن طریقہ اپنایا لیکن نہ صرف ناکام رہی بلکہ الٹا اس کی جلد کو نقصان پہنچنے لگا۔ اپنے ظاہری بگاڑ کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر بہت پریشان رہنے لگی اور خودکشی کے متعلق سوچنے لگی۔ ہرنام کور کا کہنا ہے۔جاری ہے ۔


کہ میں نے خود سے کہا ’’جو توانائی تم زندگی کو ختم کرنے کے لیے صرف کر رہی ہو اسے زندگی میں تبدیلی لانے اور کچھ بہتر کرنے میں استعمال کرو۔‘‘تب سے ہرنام نے اپنے چہرے کے بالوں کو قبول کر لیا اور داڑھی کے ساتھ زندگی سے لطف اندوز ہونے لگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہے تو خود کو ’’داڑھی والی لڑکی‘‘ کہتی ہے۔ برطانوی فوٹوگرافر لوئیسا کولتھرسٹ سے بہت متاثر ہوئی۔ لوئیسا ایک ویب سائٹ چلاتی تھی۔جاری ہے ۔


جس پر دلہنوں کے فوٹوشوٹ اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ اس نے ہرنام کور سے درخواست کی کہ وہ دلہن کے روپ میں اس کی ویب سائٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروائے، ہرنام رضامند ہو گئی۔داڑھی والی دلہن کے روپ میں ہرنام کورنے فوٹوشوٹ کروا کر خوبصورتی کے معانی ہی تبدیل کر دیئے ہیں۔

loading...