لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا بہترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا جو پاکستانی شوہروں کو ذرا بھی پسند نہ آئے گا
دنیا میں شاید ہی کوئی میاں بیوی ہوں، جن میں کبھی لڑائی نہ ہوئی ہو، لیکن اصل مسئلہ لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بیوی کو منانے کاسب سے بہترین طریقہ بتا دیا ہے لیکن یہ طریقہ پاکستانی شوہروں کو قطعاً پسند نہیں آئے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”لڑائی کے بعد شوہر حضرات کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ازدواجی قربت اختیار کریں جبکہ بیویاں روتی دھوتی ہیں اور آرزومند ہوتی ہیں کہ شوہر ان سے معافی مانگے اور ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارے۔“ لہٰذا اگر شوہر لڑائی کے بعد بیوی کو منانا چاہتا ہے تو اپنی خواہش کو دبا کر اس کی مذکورہ خواہش پر عملدرآمد کرے۔
اس تحقیق میں امریکی ریاست پنسلوانیا کی بک نیل یونیورسٹی (Bucknell University)کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں مردوخواتین سے آن لائن سوال پوچھا کہ ”آپ لڑائی کے بعد اپنے شریک حیات سے مصالحت کے لیے کون سا مطالبہ یا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟“
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوئیل ویڈ کا کہنا تھا کہ ”مردوں کی اکثریت نے جواب دیا کہ لڑائی کے بعد وہ ازدواجی تعلق کی خواہش کرتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں یہ احساس ملتا ہے کہ لڑائی کے باوجود ان کا رشتہ ختم نہیں ہوا۔ مردوں کے خیال میں اس سے بیویوں کو بھی تعلق ختم نہ ہونے کا اطمینان حاصل ہوتا ہے۔
اس کے برعکس خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ لڑائی کے بعد شوہر سے معافی کی طلبگار ہوتی ہیں اور لڑائی پر پچھتاوے کے اظہار کے لیے رونے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لڑائی کے بعد ان کا شوہر ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارے تاکہ لڑائی کے اثرات مکمل طور پر زائل ہو سکیں۔“
loading...