مونگ پھلی ایسا خشک میوہ ہے جو سردیوں میں ہرئی کوئی کھاتا ہوا نظر آتا ہے لیکن بھارت کی مونگ پھلی پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ اس کے چھلکے پر بیماری کی نشاندہی ہوئی ہے۔۔جاری ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان کے ر استے بھارتی مونگ پھلی اور غیر ملکی سیب کی پشاور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم حکام کو مزید انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، کسٹم کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر ملکی سیب کی سمگلنگ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں پاک افغان بارڈر کے ذریعےہو رہی ہے۔جاری ہے۔
جس سےقومی خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے، خطرناک بیماریوں کے باعث بھارت سے درآمد ہونے والی مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اوراس سلسلے میں کسٹم حکام کو باقاعدہ طورپر آگاہ بھی کردیا گیا ہے پشاور میں پارہ چنار، سکھر، اٹک، پنجاب کی مونگ پھلی 180روپے سے 300 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے،۔جاری ہے۔
بھارتی مونگ پھلی پاکستانی مونگ پھلی سے سستی ہونے کی وجہ سے درآمد کی جا رہی ہے تاہم بھارتی مونگ پھلی کے چھلکے میں بیماری کی نشاندہی ہونے پر ا س کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
loading...