’موت کے بعد مجھے دفن کرنے کی بجائے یہ کام کر دینا‘ مرنے والی خاتون کی ایسی آخری خواہش کہ علاقے میں خوف پھیل گیا
جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں ایک خاتون نے اپنی آخری خواہش میں اپنے خاندان سے کچھ ایسا مطالبہ کر دیا کہ جس پر عملدرآمد نے پورے شہر کو خوفزدہ کرڈالا ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک پاستہ بنانے کی فیکٹری واقع ہے
جو عرصے سے بند ہو چکی ہے۔ بند پڑی فیکٹری کے گردونواح میں رہنے والے شہریوں میں سے کسی نے ایک روز کھڑکی سے اندر جھانکا تو ایسا منظردیکھا کہ ہراساں ہو کر بھاگ نکلا اور پورے علاقے کو اس کی خبر کر دی۔ دراصل فیکٹری کے اندر خاتون کی لاش پڑی تھی۔ یہ خبر آن کی آن میں مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔
علاقے کے مکین اس خبر پر انتہائی خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ جب بات پولیس تک پہنچی تو اس خاتون کی ایک وارث سامنے آ گئی جو اس کی بیٹی تھی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ یہ فیکٹری اس کی آنجہانی والدہ نے قائم کی تھی اور اس نے آخری خواہش کے طور پر کہا تھا کہ مرنے کے بعد میری تدفین کرنے کی بجائے میری میت اس فیکٹری میں رکھ دینا۔
ویب سائٹ کے مطابق لڑکی نئے سال کے آغاز تک اپنی والدہ کی میت کو اسی فیکٹری میں رکھنا چاہتی تھی اور اس نے نیا سال شروع ہونے پر اس کی تدفین کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم پولیس نے اس کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور خاتون کی لاش کو وہاں سے ہٹا دیا کیونکہ اس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔
loading...