کیاعورت اپنے شوہرسے ناراضگی کی صورت میں ایک رات الگ سوسکتی ہے؟وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہئے
معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ جس شخص کی بیوی اس سے بغیرکسی شرعی وجہ کے ناراض ہواورخاوندکوناراض کرکے وہ رات گزاررہی ہے توساری رات اس پراللہ کی لعنت برستی رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے مردکوعورت کاذمہ دارٹھہرایاہے کیونکہ کسی کی بیٹی کولے کر جاناکوئی چھوٹی بات نہیں۔
شریف زادیوں کی جہاں ڈولی اترتی ہے وہیں سے ان کے جنازےنکلتے ہیں۔گھٹ گھٹ کرمرجانااس کی سرشت میں ہوتاہے۔طلاق ہمارے ہاں ایک لعنت ہے اگرگزارہ نہیں ہوتاتوبھی کرگزارہ۔ایسے موقعوں کےلیے تواللہ تعالیٰ نے جدائی کاراستہ رکھاہے۔میں اپنے گائو ں میں تھاتوایک بچی اپناچھوٹابچہ اٹھائے رات کوآئی میں نے پوچھاکہ کہاں سے آئی ہوتواس نے کہاکہ فلاں جگہ سے آئی ہوں۔ میں نے کہاکہ کیاکرنے آئی ہوتواس نے کہاکہ مجھے میرے خاوندسے بچائومجھے طلاق دلوادو۔میں نے کہاکہ بیٹی اپنے ماں باپ سے کہومیرے پاس کیاکرنے آگئی ہو۔لڑکی نےکہاکہ وہ کہتے ہیں
کہ اگرتونے طلاق لی توہم تمہیں قتل کردیں گے۔اورمیراخاوندروزانہ مجھے مارتاہےآج تک کسی دن بھی ناغہ نہیں کیا۔اللہ کے واسطے میری جان بچائو۔میں نے کہابیٹی میں کیاکرسکتاہوں میرے پاس آنسوئوں کے سواکچھ بھی نہیں۔میں تیرے لیے دعاکرسکتاہوں روسکتاہوں اورمیں تمہارے لیے کچھ بھی نہیں کرسکتا۔میں تمہارے خاندانی معاملات میں کیسے دخل دوں ہاں اگرمیراتمہارے ساتھ کوئی رشتہ ناطہ ہوتاتومیں دخل دیتامیں تمہیں جانتاہی نہیں تم کون ہو۔ میں نے اس کے کہنے پراس کے بھائی سے بات کی اورکہاکہ بھائی اپنی بہن کاکچھ خیال کروآگے میں نے کچھ نہیں کہا۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ میرے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں۔
loading...