اسلام آباد رینجرز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سول و ملٹری قیادت کے اہم اجلاس میں دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد آپریشن کی صورتحال خراب ہو جانے کے بعد رینجرز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سول و ملٹری قیادت کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، سیکٹر کمانڈرز، آئی جی اسلام آباد شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نئی حکمت عملی مرتب کرنے تک فیض آباد سے پولیس اور ایف سی کی نفری پیچھے ہٹا دی گئی ہے۔
loading...