ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے ٗتمام تصاویر ڈیلیٹ کرادیں


نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے اور تمام تصاویر ڈیلیٹ کروادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ان کے شوہرابھیشیک بچن نے بھارت کے صف اول ڈیزائنر منیش ملہوتراکی پارٹی میں شرکت کی۔ ایشوریا پارٹی میں نیلے رنگ کا مختصر لباس اور ہائی ہیل پہن کر آئی تھیں اور پارٹی انجوائے کررہی تھیں جب کہ ان کے شوہر ابھیشیک پارٹی کا لطف لینے کے بجائے اسی فکر میں مبتلا نظرآئے کہ کہیں ان کی بیگم کے مختصر لباس پر کسی کی نظر نہ پڑ جائے۔


اس موقع پر میڈیا بھی منیش ملہوترا کے گھر کے باہر موجود تھا۔ تقریب سے واپسی پرابھیشیک بچن ایشوریا رائے کو آگاہ کرتے رہے کہ باہر میڈیا موجود ہے لہٰذا سنبھل کر باہرآئیں جبکہ منیش ملہوترا بھی ایشوریا کو باہر تک چھوڑنے آئے ٗ جیسے ہی ایشوریا نے گھر کے باہر قدم رکھا فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں جبکہ ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز کو مسلسل تصاویر لینے سے منع کرتے رہے۔ایشوریا جب کار میں بیٹھ رہی تھیں اس وقت ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصویر کھینچ لی یہ دیکھ کر ابھیشیک اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور فوٹو کھینچنے والے شخص پر خوب بھڑکے، اس کے باوجود جب ابھیشیک کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے کیمرے سے ایشوریا کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کرادیں۔
loading...