قدرتی طور پر کریلا ذائقے میں کافی کڑوا ہوتا ہے۔ لیکن طب کے ماہرین بتاتے ہیں کہ کریلا انسان کو کئی مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے اور انسان کو ہشاش بشاش بھی رکھتا ہے۔ کریلے کے کڑوے پن سے ہی کئی فوائد ہے اور اگر شوگر، دل، کولیسٹرولاور گردے میں پتھری والے مریض کریلے کا استعمال کریں
تووہ جلد صحت یاب ہوسکتے ہیں۔ کریلے کی پیداوار پورے سال نہیں ہوتی یہ صرف گرمیوں کےموسم میں ہی دستیاب ہوتا ہے۔ کریلے کے چند فوائد درج ذیل ہیں:ذیابیطس ٹائپ ٹوشوگر کے مریضوں کیلئے کریلا سب سے بہترین غذا ہے۔ اگر آپ شوگر کے مرض سے بچنا یا اپنی شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا پانی )جوس( پئیں کیونکہ کریلے کا پانی آپکی بڑھتی ہوئی شوگر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ جسم میں موجود لبلبہ جو کہ انسولین بناتا ہے کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
کریلےکا استعمال ضرورت سے زیادہ ہرگز نہ کریں ورنہ یہ خطرناک حدتک شوگر کی مقدار کو کم کردیتا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر شوگر کا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔گردوں میں پتھریگردے میں پتھری کی بیماری بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور اگر اسکا بروقت علاج نہ کیا جائے تو آپکا گردہ خراب بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کریلے کا جوس گردوں میںسے پتھری نکالنے کا باعث بنتا ہے اور اسطرح مریض کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔
کریلے کا جوس گردوں میں موجود ہائی ایسڈ کو کم کرتا ہے۔ گردے کے مریض دن میں کم از کم دو کپ کریلے کا جوس پئیں۔لوئر کولیسٹرولکریلے کا استعمال جسم میں غیرضروری کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار ایک خاص حد تک ہونی چاہیئے ورنہ یہ خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ کولیسٹرول کے کم ہونےسے آپ امراض قلب، دل کے دورے اور فالج جیسی مہلک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
جس شخص کا کولیسٹرول ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو اسکو چاہیئے کہ کریلے کا استعمال کرنا شروع کردے کیونکہ کریلے میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا۔ جسم میں کولیسٹرول کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہے۔لبلبے کا کینسرلبلبہ انسانی جسم میں معدے کے پچھلے حصے اور جگر کے بلکل پاس ہوتا ہے۔
لبلبے کو ہمانگریزی میں پینکریاز کے نام سے جانتے ہیں۔ مختلف بیماریوں کیساتھ ساتھ لبلبے کے کینسر میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ کریلے میں کینسر سے بچنے کی خصوصیات پائی جاتی ہے اور کریلے کا جوس لبلبے میں موجود کینسر سیل کو ختم کرنے میں مد دیتا ہے۔ اسکے علاوہ کریلے کا جوس لبلبے کے کینسر سیل کی گلوکوز کو میٹابولائز کرنے کی صلاحیت کو روکتا ہے۔جلد کیلئے مفیدکریلے کو کھانے میں پکائیں یا پھر اسکا جوس پیءں۔
دونوںصورتوں میں کریلے کا استعمال انسانی جلد کو فائدہ دیتا ہے۔ کریلے کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسکے روزانہ استعمال سے انسانی جلد چمکنا شروع ہوجاتی ہے اور آہستہ آہستہ رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔ دراصل کریلا انسانی جسم میں موجود خون کو صاف کرتا ہے اور اسکے اثرات جلد پر پڑنا شروع ہوتے ہیں۔
جلد کو اچھا اور خوبصورت رکھنے کیلئے کریلے کے سوپ کا استعمال ضرور کریں۔وزن میں کمی بیشتر افراد جسم کے غیر ضروری بڑھنے سے پریشان نظر آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اسمارٹ نظر آئیں۔ اگر آپ اپنے وزن کو کم کرکے اسکو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو کریلے کا استعمال شروع کردیں کیونکہ کریلے میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم پائی جاتی ہے اور یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
وٹامن کےکریلے میں ‘وٹامن کے’ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن کے ہڈیوں کو صحت مند بناتا ہے، خون کو جمنے سے روکتا ہے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد وٹامن کے سے اپنی تکلیف کو کم کرنے کیساتھ سوجن کو بھی کم کرسکتے ہیں۔جگر کی بہتری ،بیشتر افراد جگر کے مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔
کریلے کا ایک کپ جوس روزانہ پینے سے آپ جگر کے کئی مسائل سے بچ جائینگے۔ کریلے کا جوس ایک ہفتہ روازنہ پینے سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ اسکے علاوہ یہ عمل انہضام اور گال بلیڈر فنکشن کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا دیتا ہے۔کریلے کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھانے، بالوں کو چمکانےاور خوشکی وغیرہ کو ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے
loading...