’’نیکی کر دریا میں ڈال ‘‘ خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں بینک نے ایک ارب روپے ٹرانسفر کر دیے ۔۔ خاتون کے بتانے پر کیا ہوا ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے


نئی دہلی(این این آئی)میرٹھ کے رہائشی سنگھ یادو کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں چند روز قبل بینک کی غلطی سے ایک ارب روپے منتقل ہوگئے تاہم علم ہوتے ہی میاں بیوی نے فوری طور پر بینک کو خبر کردی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وقت بھارت میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت جن دھن اکاؤنٹ کھولنے والے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع کروادیئے ہیں۔ میرٹ کے رہائشی سنگھ یادو کی اہلیہ شیتل یادو نے بھی ایک نجی بینک میں جن دھن اکانٹ کھولا ہوا ہے۔اگرچہ

شیتل اور سنگھ کو اس افواہ پر یقین نہیں تھا لیکن پھر بھی گزشتہ ہفتے انہوں نے مقامی اے ٹی ایم پہنچ کر اکاؤنٹ میں موجود رقم معلوم کی تو پتا چلا کہ شیتل کے جن دھن اکاؤنٹ میں 99, 99, 99, 339 روپے ہیں جس پر دونوں میاں بیوی حیران رہ گئے کیونکہ ان کے حساب سے اس اکانٹ میں صرف 611 روپے ہونے چاہئے تھے۔ پہلے وہ اسے غلطی سمجھے لیکن بار بار اکاؤنٹ میں رقم معلوم کرنے پر یہی ہندسہ ان کے سامنے آرہا تھا۔یہ دیکھ کر انہوں نے بینک کی متعلقہ برانچ کو اکاؤنٹ بیلنس درست کرنے کی فوری درخواست دیدی لیکن بینک حکام نے نہ تو وہ درخواست قبول کی اور نہ ہی اپنی غلطی تسلیم کی، اس کے بجائے شیتل کا اکاؤنٹ معطل (ہولڈ)کردیا گیا۔ بینک کے اس رویے پر سنگھ اور شیتل یادو نے میڈیا نمائندوں سے رابطہ کیا اور انہیں اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔شیتل یادو کا کہنا ہے کہ انہیں بینک کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کے مندرجات وہ پوری طرح سمجھ نہیں پارہی ہیں۔ انہوں نے بینک کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور شور شرابے کے باوجود انہیں اس ایمانداری کا کوئی انعام نہیں ملا۔
loading...