یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کبھی غلطی سے بھی اپنے موبائل پر فحش فلمیں نہیں دیکھیں گے
آج کل ہر کام کے لئے موبائل فون استعمال ہو رہا ہے۔ دفتر کی ای میل چیک کرنی ہو، کسی ڈاکومینٹ کو ایڈٹ کرنا ہو، سوشل میڈیا پر دوستوں سے رابطہ کرنا ہو، یا آن لائن شاپنگ کرنی ہو، یہ سب کام موبائل فون پر ہی ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ اس سے بھی ذرا آگے بڑھ گئے ہیں اور موبائل فون کو فحش فلمیں دیکھنے کا آلہ بھی سمجھ بیٹھے ہیں، تاہم یہ غلطی انہیں بہت مہنگی پڑسکتی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے انفرمیشن سکیورٹی کے ماہرین نے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے جس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ موبائل فون پر آنے والے وائرس، اور ہیکنگ و ڈیٹا چوری کرنے والے سافٹ ویئر میں سے تقریبا ً25 فیصد فحش ویب سائٹوں سے آتے ہے۔ اس تحقیق کی روشنی میں سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنی عزت اور موبائل فون میں موجود اپنا ڈیٹا عزیز ہے تو فحش ویب سائٹوں کو اپنے موبائل فون پر کھولنے کی غلطی نا کریں۔ ان ویب سائٹوں کی بہت بڑی تعداد نقصان دہ سافٹ ویئر سے بھری پڑی ہے۔ یہ عموماً اس انداز میں آپ کے موبائل فون پر ڈاﺅن لوڈہوتے ہیں کہ آپ کو اس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔ یہ وائرس سافٹ ویئر نہ صرف آپ کے موبائل فون سے تصاویر اور دیگر پرائیویٹ ڈیٹا چراتے ہیں بلکہ اکثر حساس نوعیت کی شناختی معلومات بھی چرا لیتے ہیں۔
ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارف کے بینک اکاﺅنٹ تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال بھی ممکن ہوتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ موبائل صارف کی شناخت کے ساتھ اس کی وزٹ کردہ فحش ویب سائٹوں کی ہسٹری حاصل کر کے اسے بلیک میل کیا جاتا ہے، اور مطالبات پورے نا ہونے پر یہ تفصیلات اس کے قریبی لوگوں کو بھیج دی جاتی ہیں یا انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جاتی ہیں۔
loading...