پاکستانی نوجوان کا شاندار کارنامہ، مکینیکل انجینئر نے اپنی مدد آپ کے تحت سائیکل نما موٹرسائیل تیار کرلی جو پیٹرول کے بغیر چلتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشی عبدالباسط کا تعلق مکینیکل انجینئرنگ سے ہے تاہم عبدالباسط نے اپنی فیلڈ سے متعلق پڑھائی کو بروئے کار لاکر ایسی شاندار موٹرسائیکل تیار کی ہے
جو ددیکھتے میں تو سائیکل نما ہےلیکن کام موٹرسائیکل والا ہی کرتی ہے وہ بھی بغیر ایندھن کے۔ عبدالباسط کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹرسائیکل کافی ریسرچ کے بعد تیارکیہے جبکہ اس میں اس نے کروز کنٹرول سسٹم لگایا ہے اور اسکی لاگت عام موٹرسائیکل سے بھی کم ہے ۔ آٹو سیٹنگ کی اس موٹرسائیکل میں سپیڈ کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور اس کا کوئی شور بھی نہیں ہے۔
loading...