یرقان اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض نبی کریم ﷺ کا پسندیدہ یہ پھل استعمال کریں


نبی کریمﷺ تربوز‘ کھجور کے ساتھ کھایا کرتے تھے، اس کو ترمذی ابودائود نے بیان کیا کہ آپ فرماتے تھے کھجور کی گرمی تربوز کی سردی سے ختم کی جائے گی اور اس کی سردی کھجور کی گرمی سے ختم کی جاتی ہے،
تربوز کا مزاج سرد تر ہے، یہ مقوی اعصاب، دماغ اور قلبہے، حکماء جانتے ہیں صفراء گرمی کا علاج سرد تر سے گرم تر ہے۔اعصاب دماغ کو محرک کر کے صفراء کا اخراج کرنا ہی درست علاج ہے، لہذا تربوز دماغ و اعصاب کو محرک کرتا ہے،کھجور کی کیفیت گرم تر ہےیہ جگر کی پیدا کردہ رطوبت صفرا (گرمی) کو پیدا بھی کرتی ہے اور خارج بھی کرتی ہے جب تربوز اور کھجور کو ملا کر کھایا جائے گا تو یہ شدید پیشاب آور دواء کی صورت میں کام کرے گا اور جسم میں رکے ہوئے مواد کو خارج کرے گا،پیشاب کے ذریعے اور پاخانے کے ذریعے یہ دونوں غذا مشینی تحریک پیدا کرنے والی غذا ہیں، ان کا کام جسم سے فاضل حرارت جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہے اس کو خارج کرنا اور صفراوی علامتوں کو بھی دفع کرنا ہے۔
loading...