اسے کہتے ہیں زہریلا پٹھان ۔۔ یہ پٹھان شاعرہ عورت پر پیسے لوٹا رہا تھا پھر اچانک وہ کام کردیا آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا
دریائے نیل کی ’’بے عزتی‘‘کرنے پر مصری گلوکارہ کیخلاف مقدمہ
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی ایک مشہور گلوکارہ کو محض اس وجہ سے مقدمے کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے ایک کنسرٹ کے دوران بظاہر دریائے نیل کی’’بے عزتی‘‘کی تھی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایک کنسرٹ کے دوران گلوکارہ شیرین عبدالوہاب سے ان کے مداح نے درخواست کی کہ وہ اپنا مشہور گانا سنائیں جس میں دریائے نیل کے پانی سے متعلق ایک مصری محاورہ بھی شامل ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق شیرین نے مداح کو کہا کہ دریائے نیل کا پانی پینے سے انسان بیمار ہوسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایک فرانسیسی منرل واٹر برانڈ کا حوالہ دے کر فین کو مشورہ دیا ‘آپ کو یہ پانی پینا چاہیے۔گلوکارہ کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، ایک طرف جہاں کچھ لوگوں نے اسے ’’قومی وقار کے منافی‘‘قرار دیا، وہیں دیگر کا کہنا تھا کہ اصل مجرم وہ ہیں، جنہوں نے دریائے نیل کو آلودہ کر رکھا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد ایک وکیل نے گلوکارہ کے خلاق شکایت درج کروائی۔گلوکارہ کو اشتعال آمیز معلومات پھیلانے اور عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کا سامنا ہے اور انہیں اگلے ماہ 23 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا جبکہ الزامات ثابت ہونے پر شیرین کو 3 سال قید اور بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔بعدازاں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے شیرین نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ان کا کہنا تھا، ’’ میرے پیارے مصر اور اس کے بچوں، میں دل کی گہرائیوں سے اْس دکھ کے لیے معافی چاہتی ہوں، جو میری وجہ سے آپ لوگوں کو پہنچا‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا،یہ ایک برا مذاق تھا اور اگر مجھے دوبارہ ماضی میں جانے کا موقع ملے تو میں کبھی یہ الفاظ استعمال نہیں کروں گی۔
loading...