مسلح افراد نے دس سالہ لڑکی کا نکاح زبردستی 35 سالہ شخص کے ساتھ کردیا۔ لڑکی کی والدہ نے احتجاج کر تے رخصتی سے انکار کر دیا تو ملزموں نے تشدد کا نشانہ بناک
اس کے سر اور آنکھوں کے بال کاٹ کر اسے ایک ماہ تک کمرے میں قیدرکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ اے 5 فورا یل کی غلام فاطمہ دختر محمد شریف کی دس سالہ بیٹی بختاوربی بی کا نکاح محمد بشیر، موسیٰ اور کمیر عرف کمبی نے گن پوائنٹ پر 35 سالہ طارق سے کردیا
غلام فاطمہ نے احتجاج کرتے رخصتی سے انکار کر دیا تو ملزموں نے تشدد کرتے اس کے سر اور آنکھوں کے بال کاٹ کر اسے کمرے میں قید کر دیا اور تشدد کرتے رہے۔۔
ایک ماہ بعد چیخ وپکار کی آواز سن کراہل دیہہ آگئے جنہوں نے اسے رہائی دلائی ۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ۔
loading...