سو نف کے ایسے فوائد کہ جان کر ہر کو ئی ڈاکٹر کے پا س جا نا بھول جائیگا


سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ اِس کا سب سے اہم کام کھانے کو خوشبودار بناناہے اور اپنی خوشبو سانسوں میں مہکانے کے ساتھ ساتھ یہ بدہضمی گیس اور پیٹ کے متعدد امراض کا علاج بھی ہے۔
ویسے تو یہ گھر میں عام استعمال ہونے والی عام سی مگر بے حد کارآمد جڑی بوٹی ہے۔ اس جڑی بوٹی کو ہم بچپن سے اپنی نانی دادی کے پان دان میں بھی دیکھتے آرہے ہیں ۔ یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا، دھنیا اور سنتے کے پوست کے جوشاندے کو ہاضمے کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔ ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سونف آلات بول، گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت موثر ہوتی ہے۔

اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔ سونف دودھ پلانے والی ماں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔ سن یاس کی تکالیف سے نجات کے لیے اطباء دیگر پیشاب آور دواؤں کے ساتھ سونف استعمال کرتے ہیں۔ طب یونانی کی مشہور دوا شربت بزوری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ بھی شامل کی جاتی ہے۔

*سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ * سونف 12 گرام ، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا۔ بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔ *ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب گھوٹ لیں ، اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام پئیں ، اس سے سر کے درد اور چکر میں افاقہ ہوگا۔ *نزلہ زکام کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں،

آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام پئیں۔ *دمہ میں ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔آدھا رہ جائے، شہد ملا کر پلادیں۔ ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہے۔ *8 لونگ 2 کلو پانی کا جوشاندہ بنائیں، پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھالہ تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آکر بخار اُتر جائے گا۔ *سونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، خونجان 2 گرام۔ تمام دوا کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پئیں۔ یہ دل کو قوت و فرحت دیتی ہے۔ * سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے۔

اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے۔ *کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔ *سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔ * آدھا چمچ سونف ،چند پتے پودینے،دو ہری الائچی اور ایک انچ پیاز کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں، جب آدھا کپ رہ جائے تو قہوے کی طرح پی لیں ۔ یہ دست اور اُلٹی میں بے حد مفید ہے۔
loading...