بھارت کے شہر کریم نگر کے علاقے جامی کونتا میں بیوی نے بچوں کے سامنے ازدواجی تعلقات کرنے کی کوشش میں اپنے شوہر کا نازک حصہ چھری سے کاٹ کر الگ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیاہے
جس دوران خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر دوپہر کے وقت شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر آیا اور کھینچا تانی شروع کر دی ۔خاتون کا کہناتھا کہ میں نے اس کا نازک حصہ جسم سے الگ کر دیا ۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ 40سالہ رویندر ہسپتال میں زیر علاج ہے تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ ڈاکٹر ز اس کا ناز ک حصہ واپس جوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں۔
بھارتی پولیس کا کہناہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رویندر شراب کے نشے میں اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہاتھا ۔ان کے ہمسائے میں رہنے والے افرادکا کہناہے کہ ان کے گھر سے اکثر لڑنے جھگڑنے کی آوازیں آتی تھیں اور یہ شخص اکثر شراب کے نشے میں ہوتا تھا ۔
خاتون کا کہناتھا کہ وہ جنسی طور پر حراساں کرنا برداشت نہیں پائی جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا ۔پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کی کوشش کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔خاتون کا کہناہے کہ اس نے یہ اقدام اپنی حفاظت کیلئے اٹھایا ہے ۔
loading...