عمر رسیدہ افراد سے شادی،دلہنیں ایک ہی دن میں تھانے پہنچ گئیں



عمرکوٹ(این این آئی)عمر کوٹ میں عمررسیدہ اشخاص سے شادی کرنے والی دو بہنیں ایک ہی دن میں شوہروں سے تنگ آ کر تھانے پہنچ گئیں۔کوٹری کی رہائشی عائشہ اور سونیا کی محمد رمضان اور محمد امین سے ایک روز قبل شادی ہوئی تھی ،دلہنوں نے الزام عائد کیا کہ پیٹ میں تکلیف ہونے پرشوہر نے اچھے ڈاکٹرسے علاج کے بجائے گھر چلنے کوکہہ دیا، ایسے افراد کیساتھ زندگی گزارنا ناممکن ہوجائے گا۔اپنی درخواست میں دلہن عائشہ نے کہاکہ ابھی تو ہمارے ہاتھوں سےمہندی ہی نہیں اتری تھی لیکن اس صورتحال میں کیسے شوہر کے ساتھ زندگی گذار سکتے ہیں،یہ لوگ اپنے بچوں کی دس بارہ سال میں شادی کر دیتے ہیں لیکن خود یہ عمررسیدہ ہیں، پولیس نے درخواستیں وصول کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسری طرف دولہا محمد رمضان نے بتایا کہ دونوں خواتین سے شادی کیلئے ہم نے پانچ لاکھ ادا کیے،دونوں عمررسیدہ دولہے بھی آپس میں بھائی ہیں

loading...