’’پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ‘‘


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے پاک چین اقتصادی راہداری کی افادیت بارے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن روسی تعاون کا عندیہ دے دیا۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ عوامی رابطوں کے ذریعے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار روس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل افیئرز کے چیئر مین لیونڈ سلوتسکے سے ملاقات میں کیا جنہوں نے گذشتہ روز سپیکر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پاکستان میں روس کے سفیر الیکسے وائی ڈیو ڈبھی موجود تھے۔


ملاقات میں مختلف شعبوں بالخصوص پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ دونو ں ممالک کے فوائد کے لیے روس کے سر ما یہ کار پاکستان میں سر مایہ کاری کریں۔روس پاک۔ چین اقتصادی راہداری سے تجارتی فائدہ اٹھا سکتا ہے جو کہ چینی بارڈر سے گوادر تک پھیلاہوا ہے اور یہ روس کو مشر ق وسطی ممالک سے منسلک ہونے کا متبادل راستہ فراہم کرسکتا ہے۔اس منصوبے کے ذریعے خطے میں استحکام اور ترقی کی نئی راہیںکھل سکتی ہیں۔۔ انہوں نے کہا ہم روس کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، انفراسٹریکچر، ثقافت اور دوسر ے شعبوں میں کثیرالجہتی تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی اور نتہاپسندی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی قانون سازی اور سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے خطرہ ہے جس کا کسی بھی مذہب، ثقافت اور معاشرے سے تعلقات نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے چیئرمین کو بتایا کہ چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان کی سپیکرز نے اگلے ماہ اسلام باد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔روس کی اسٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل افیررز کے چیئرمین نے پاکستان اور روس کی پارلیمانوں کے مابین باقاعدہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے سپیکر کے دسمبر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے کے خیال سے اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ روس کے صدر نے بھی اس کانفرنس کی حمایت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی کانفرنس ہر سال منعقد ہونی چاہیں۔پاکستان اور روس کے تاجر برادری کے درمیان زراعت، کاشت کاری، ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات کھیلوں کے سامان کے سامان کی تجارت کو مزید بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی نے روس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل افیررز کے چیر مین Mr. Leonid Slutsky کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں چیر مین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورمخدوم خسرو بختیار کے علاوہ چین، روس، تر کی، ایران اور افغانستان کے سفیروں اور نمائندوں نے بھی شر کت کی۔ روس کی اسٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل فیئرز کے چیئر مین Mr. Leonid Slutsky نے قومی اسمبلی کی کارروائی بھی دیکھی۔
loading...